ٹائم زون
٭ کینیا کا وقت نائیجیریا سے 2 گھنٹے آگے ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ نائیجیریا 'سست رفتار' ہے اور کینیا 'تیز رفتار'۔۔ دونوں ممالک اپنے اپنے ٹائم زون کی بنیاد پر کام کر رہے ہیں۔
٭ کوئی شخص بڑی عمرتک غیر شادی شدہ ہے اور کسی نے شادی کرلی اور دس سال تک صاحب اولاد ہونے کا منتظر رہا، اور دوسری طرف کوئی شخص شادی کے ایک سال بعد ہی اولاد کا حامل بن گیا۔۔
٭ کسی نے بائیس سال کی عمر میں گریجویشن کیا اور پانچ سال ایک اچھی ملازمت کے حصول میں لگا دیے، اور دوسری طرف ایک شخص ستائیس سال کی عمر میں گرھویشن کیا اور فوری طور پر اسے ایک اچھا ملازمت بھی مل گئی۔
٭ کوئی پچیس سال کی عمر میں ایک کمپنی کا CEO بن گیا اور
پچاس سال کی عمر میں وفات پا گیا اور دوسری طرف دوسرا شخص پچاس سال کی عمر میں
اس عہدے پر پہنچا اور نوے سال عمر پائی۔
ہم میں سے ہر شخص اپنے ٹائم زون کے حساب سے کام کرتا ہے ۔ ہر کام کے تکمیل کی اپنی رفتار ہوتی ہے ۔۔۔ اپنے ٹائم زون کے مطابق
آپ کے ساتھی، دوست یا آپ سے عمر میں چھوٹے لوگ بظاہر آپ سے آگے ہو سکتے ہیں،
ان سے بدگمان نہ ہوں، وہ ان کا 'ٹائم زون' ہے اور آپ اپنے 'ٹائم زون' میں ہیں،
ڈٹے رہیں، ثابت قدم رہیں اور خود سے مخلص رہیں۔ یہ سب چیزیں مل کر آپ کی بہتری میں معاون ثابت ہونگی۔
آپ 'لیٹ' نہیں ہیں ۔۔ آپ بالکل وقت پر ہیں۔
(مجھے کوشش کے با وجود 'ٹائم زون' کا اردو متبادل لفظ نہیں مل سکا اگر کوئی بتا سکے تو مہربانی ہوگی)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں