خوشی اور غم



خوشی اور غم زندگی کی وہ کیفیات ہیں جو ہر انسان پریکے بعد دیگرے طاری ہوتی رہتی ہیں.
کوئی بھی انسان نہ تو ہمیشہ خوش رہتا ہے اور نہ ہی ہمیشہ اداس جس طرح دن اور رات کا سلسلہ جاری و قائم رہے گااسی طرح جب تک یہ زندگی ہے ہر ذی حیات انسان کو کسی نہ کسی صورت خوشی اور غم کی کیفیات سے واسطہ بھی رہے گا
جس طرح نہ ہی ہر وقت دن رہتا ہے اور نہ ہی رات اسی طرح انسان بھی نہ تو ہمیشہ خوش رہتا ہے اور نہ ہی ہمیشہ اداس....
یہ خوشی اور غم ہی ہے جوانسان کو اداسی یا مسرت سے دوچار کرتی رہتی ہے اب یہ انسان پر ہے کہ وہ ان دونوں کیفیات میں اپنی شخصیت کا توازن کس طرح برقرار رکھتا ہے سوگواریت کو اپنے اوپر طاری نہیں کرنا چاہیئے کہ یہ پھر مایوسی کی علامت ہے۔

4 تبصرے:

  1. بی بی جی
    اگر سیاستدان کسی کی نہ مانے تو پڑھے لکھے ہوئے لوگ اُسے اپنا لیڈر بنا لیتے ہیں ۔ میں دو جماعت پاس ناتجربہ کار سہی بس میں نہ مانوں ۔ میری مرضی ۔
    میں کہتا ہوں خوشی اور غم ایک ساتھ بھی طاری ہوتے ۔ کبھی ہنستے ہوئے آنسو نکل آتے ہیں اور کبھی روتے ہوئے ہنسی
    میں کبھی خوش کبھی غمگین نہیں ہوتا بلکہ ہر حال میں خوش رہتا ہوں
    اور ہاں بی بی جی
    آپ کی اس تحریر پر تبصرہ کرنے کیئے میں نے کل مبلغ 30 منٹ ضائع کئے اور نہیں لکھ سکا کیونکہ کمپیوٹر ہی پھنس جاتا تھا ۔ آج بھی دو بار ایسا ہوا ۔ آخری بار ”آئی بلا کو ٹال تُو “ کہہ کر کھولا تو تبصرہ کیا ۔ میں مبلغ 35 منٹ ضائع ہونے کی قیمت کا انوائس آپ کو بھیجنے والا ہوں ۔ ہوشیار رہیئے

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. چلیں اگلی بار میں اختتام پر لکھ دیا کروں گی کہ شئیر کیے گئے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں :)

      جی بالکل ٹھیک کہا آپ نے اس لئے آپ کی طرح ہر حال میں خوش رہنا بہترین نسخہ ہے

      جی میں آپ کے 35 منٹ ضائع ہونے پر معذرت خواہ ہوں مگر اس مین آپ کے کمپیوٹر کا قصور ہوا نہ ۔۔ ناں کے میرا :)

      حذف کریں
  2. نہ بی بی ۔ کوئی معروضہ لکھنا ضروری نہیں ۔ میں خوش رہنے اور دوسروں کو محظوظ کنے کی کوششمیں رہتا ہوں اسلئے کبھی کبھی ایسی باتیں لکھ دیتا ہوں جہاں مجھے اُمید ہو کہ بُرا نہیں منایا جائے گا ۔ آپ بھی شاید کراچی میں رہائش رکھتی ہیں ۔ ایک محترمہ کراچی والی کے بلاگ پر میں نے حقیقت لکھ دی تھی تو جان کے لالے پڑھ گئے تھے ۔ وہ پہلے ہر دم میری بلائیں لیا کرتی تھیں

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. میں نے بھی بس کہا ہی تھا کون سا عمل کرنے کا ارادہ تھا :)

      جی میں کراچی سے ہوں ۔۔۔ ہا ہا ہا حقیقت کم لوگوں کو ہی ہضم ہوتی ہے عموماََ

      حذف کریں