الفاظ کی نئی دنیا (صراحہ)


دوستو! ان خوبصورت الفاظ کا شکریہ

دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جس کو تعریف پسند نہ ہو، ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کی تعریف کی جائے، اس کی خوبیوں کو سراہا جائے، اس کے بارے میں اچھے کلمات کہے جائیں۔۔۔ جس سے ایک جانب اس کا اعتماد بڑھتا ہے تو دوسری جانب یہ بات اس کے لیے اندرونی خوشی کا باعث بھی بنتی ہے۔

صراحہ نے اس خواہش کو ایک منفرد انداز سے حقیقت کا روپ دیا ہے  کہ آپ کو سراہنے والے کی شناخت ظاہر کیے بغیر اس کا پیغام آپ تک پہنچ جاتا ہے ۔۔۔ تو پھر استعمال کرنے والوں پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ اس کو مثبت انداز میں استعمال کریں ۔۔ تعریف کے ساتھ ساتھ اگر اس سے اصلاح و نصیحت کا کام بھی لیا جائے تو اس سے بہتر کوئی طریقہ نہیں۔ یاد رکھیے الفاظ کا انسان کی شخصیت پر بہت " گہرا اثر" ہوتا ہے۔ مثبت الفاظ آپ کی شخصیت کی تعمیر و ترقی میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جبکہ منفی الفاظ آپ کی شخصیت کا توازن بگاڑ دیتے ہیں۔ لفظ "صراحہ" کے معنی بھی "پر خلوص اظہار" کے ہیں۔ چاہے وہ تعریف ہو یا نصیحت ۔۔

ایک مشہور قول ہے جس کو حضرت علی رضی اللی عنہ سے منسوب کیا جاتا ہے کہ: "جس نے کسی کو اکیلے میں نصیحت کی اس نے اسے سنوار دیا، اور جس نے کسی کو سب کے سامنے نصیحت کی، اس نے اسے مزید بگاڑ دیا

تو پھر سراہیں ضرور مگر اعتدال کے ساتھ اور نصیحت بھی کریں مگر پیار کے ساتھ :) 

سیما آفتاب (http://seems7t7.sarahah.com)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں