حج.. ایمان کی تجدید



حج ایک مسلمان کے لیے ذندگی کی سب سے بڑی سعادت ہے کہ اللہ نے اس کو اپنے ان چند لوگوں میں چنا ہے جن کو اپنی بارگاہ میں حاضری کا شرف بخش کر ان کی مغفرت کا سامان مہیا کرتا ہے۔ بلاشبہ خوش بخت ہیں وہ مسلمان جو اس سعادت کا حق پوری طرح سے ادا کرنے کی اپنی سی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔
حج دلوں میں ایمان کی تجدید کرتا ہے،
 روح میں عقیدہ توحید پختہ کرتا ہے،
 چنانچہ ہر حاجی اپنے رب سے ہی لو لگاتا ہے،
 صرف اسی سے مانگتا ہے،
 اسی سے دعائیں کرتا ہے،
 کیونکہ حاجی کو اس بات کا یقین ہوتا ہے کہ حاجت روائی اور مشکل کشائی صرف اللہ تعالی ہی کر سکتا ہے۔

اللہ سے دعا ہے کہ وہ تمام حجاج کرام کا حج اور عبادات مقبول فرمائے اور تمام مراحل میں ان کے لئے آسانیاں مہیا فرمائے اور ہم سب کو بار بار حج اور عمرہ کے لئے طلب فرمائے آمین!! 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں