صبر



غم اپنے اندر بہت طاقت رکھتا ہے جسے چیخ پکار کر کے زائل کر دیا تو جو کچھ پاس ہو وہ بھی کھو جاتا ہے جبکہ اسی غم کو خاموشی اور صبر سے سہہ لیا تو ہر لمحہ ایسا نادر جوہر آپکی جھولی میں ڈالتا ہے جو کبھی دنیا کی کوئی طاقت ہمیں نہیں دے سکتی ایسی ایسی حقیقتیں آپکے سامنے کھول کر رکھتا ہے جو کبھی کسی کتاب میں نہ لکھی نہ کسی نے سکھائی.. ایسے بند کواڑ کھول دیتا ہے جن پر زنگ اور کائی بھی جمنا چھوڑ دیتی ہے..شاید اسی لئے الله پاک ہمیں کہتے ہیں کہ مشکل میں صبر کرو میں صبر کرنے والوں کے ساتھ ہوں بالکل پاس ہوں وہ ان ہاتھوں کو تھام لیتا ہے جو اسکی طرف اٹھتے ہیں..کیونکہ صبر بہت بڑی کمائی ہے..یہ طاقتور اور بڑے لوگوں کا شیوہ ہے...
نائلہ جاوید

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں