قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ

قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ
کلام: مظفر وارثی

قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ
مدد اللہ مدد، مدد اللہ مدد
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ

دوسرا تیرے سوا کوئی بھی معبود نہیں
بے نیاز اتنا کہ حد ہی کوئی موجود نہیں

صمد اللہ صمد، صمد اللہ صمد
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ 

نہ جنا تجھ کو کسی نے، نہ کسی کو تُو نے
ساری دنیاؤں کو مہکایا تیری خوشبو نے

تُو ازل تُو ہی ابد، تُو ازل تُو ہی ابد
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ 

رات بن جائے کبھی مثلِ سحر تُو آئے
دیکھنے والا کوئی ہو تو نظر تُو آئے

تجھ سے عاجز ہے خِرَد، تجھ سے عاجز ہے خِرَد
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ 

آخرت کا کوئی غم اس کو نہ تڑپائے خدا
اس گناہ گار مظفرؔ کو بھی مل جائے خدا

تیری رحمت کی سَند، تیری رحمت کی سَند
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ 
مدد اللہ مدد، مدد اللہ مدد
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ

تبصرہ کرکے اپنی رائے کا اظہار کریں۔۔ شکریہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں