کہ ابرِ کرم اب مہرباں ہوا ہے


 ابرِ کرم


خدا پاک کا ہم پہ احساں ہوا ہے
کہ ابرِ کرم اب مہرباں ہوا ہے

اداسی، غموں کو سبھی کے مٹانے
محبت کے نغمے سبھی کو سنانے
ہر اک دل میں جوشِ مسرت جگانے

خوشی اور مسرت کا ساماں ہوا ہے
کہ ابرِ کرم اب مہرباں ہوا ہے

چمن پہ ہے آئی نئی تازگی اب
کہ دھرتی کی پوری ہوئی تشنگی اب
ہے منظر پہ چھائی نئی روشنی اب

ہر اک دل جو شاداں و فرحاں ہوا ہے
کہ ابرِ کرم اب مہرباں ہوا ہے

ہر اک چیز دُھل کے نکھر سی گئی ہے
کہ دھرتی کی قسمت سنور سی گئی ہے
کہ ٹھہری اداسی بکھر سی گئی ہے

ہر اک غم کا جیسے یہ درماں ہوا ہے
کہ ابرِ کرم اب مہرباں ہوا ہے

دعا ہے یہ میری سدا مسکرائیں
دعا ہے سبھی اپنی منزل کو پائیں
ہو مشکل مقابل، مگر مسکرائیں

نہ پورا کوئی جن کا ارماں ہوا ہے
کہ ابرِ کرم اب مہرباں ہوا ہے

سیما آفتاب
Now, You can also Comment by your Facebook account Below.

 ابرِ کرم خدا پاک کا ہم پہ احساں ہوا ہے کہ ابرِ کرم اب مہرباں ہوا ہے اداسی، غموں کو سبھی کے مٹانے محبت کے نغمے سبھی کو سن...

آج کی بات ۔۔۔۔ 25 جون 2016


گناہ کے وقت، جو شخص اللہ سے حیاء کر لے
 روزِ ملاقات، اللہ اسکو سزا دینے سے حیاء فرمائےگا
 (ابن قیم) ۔

 بس تھوڑی سی ہمت!

Now, You can also Comment by your Facebook account Below.

گناہ کے وقت، جو شخص اللہ سے حیاء کر لے  روزِ ملاقات، اللہ اسکو سزا دینے سے حیاء فرمائےگا  (ابن قیم) ۔  بس تھوڑی سی ہمت! Now...

دجال اور سورۂ کہف



دجال اور سورۂ کہف

تحریر: ابو یحییٰ

ہمارے ہاں بعض روایات میں آنے والے فضائل کی بنا پر ہر جمعہ کے روز سورۂ کہف پڑھنا بہت سے لوگوں کا معمول ہے۔ متعدد روایات میں اس سورت کی یہ فضیلت بیان ہوئی ہے کہ جمعے کے دن اس سورت کی تلاوت اگلے جمعے تک ایک نور کا سبب بن جاتی ہے۔ امام البانی نے صحیح الترغیب و الترھیب (736) میں ان روایات کو صحیح قرار دیا ہے۔ جبکہ امام مسلم نے اپنی صحیح میں یہ روایت کیا ہے کہ اس سورت کی ابتدائی (بعض روایتوں کے مطابق آخری) دس آیات حفظ کرنے والا فتنۂ دجال سے بچالیا جاتا ہے۔

فتنۂ دجال کیا ہے یہ اپنی جگہ خود ایک تفصیلی بحث ہے۔ اس بارے میں اہل علم کی تین آرا ہیں۔ ایک وہ جو سب سے زیادہ مقبول ہے کہ قیامت سے قبل ایک غیر معمولی قوتوں کے حامل شخص کا ظہور ہوگا جو ایک آنکھ سے کانا ہوگا۔ دوسری رائے جو بہت کم قبول کی گئی ہے کہ دجال کے بارے میں قرآن مجید کچھ نہیں کہتا اور جو کچھ آیا ہے وہ ناقابل یقین روایات پر مبنی ہے، اس لیے غلط ہے۔ جبکہ تیسری رائے یہ ہے کہ دجال کے حوالے سے جو کچھ تفصیلات احادیث میں آئی ہیں، ان کی بنا پر یہ خبر ہے تو صحیح مگر اس میں تمثیل کے اصول پر ایک فرد کے بجائے ایک فتنہ کی خبر ہے جو دجل و فریب پر مبنی ایک تہذیب، نظام اور فکر و فلسفہ کی شکل میں ظہور کرے گا۔ اور کل انسانیت کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ اس سے ہر نماز کے بعد رسول اللہ نے اللہ کی پناہ مانگی ہے اور متعدد طریقوں سے نہ صرف اس فتنے پر متنبہ کیا ہے بلکہ اس سے بچنے کا طریقہ بھی بتایا ہے۔ ان لوگوں کے نزدیک دجال دھوکہ اور دجل و فریب پر مبنی وہ مادی تہذیب ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی نفی کرکے زندگی کے حقائق کو سمجھا جاتا ہے۔ اس تہذیب کی صرف ایک آنکھ ہے جو مادیت کو دیکھتی ہے، مگر روحانی اور غیبی حقائق کی منکر ہے۔ یہ اسباب تک محدود ہے اور مسبب الاسباب کی منکر ہے۔ یہ عقلیت کی اسیر ہے اور رسالت کی منکر ہے۔ اس نے موجودہ مادی دنیا کے اسرار و رموز سے تو خوب پردے اٹھائے مگر آنے والی آخرت کی دنیا کو دیکھنے سے قطعاً عاجز ہے۔ مادیت اور اسباب میں اس نے غیر معمولی ترقی کی اور انسانی قوت کو اتنا بڑھادیا کہ انسانی تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ اس نے دنیا کو اتنا حسین بنادیا ہے کہ لوگ خدا کی کسی جنت کے طلبگار نہیں رہے۔ یہ دنیا ہی ان کی جنت اور یہی ان کی جہنم ہے۔ شاعر کے الفاظ مستعار لیں تو آج کی دنیا کے متعلق کہا جاسکتا ہے:

تیرا ملنا ترا نہیں ملنا
اور جنت کیااور جہنم کیا

اس کے ساتھ تباہ کن ہتھیاروں، سود پر مبنی عالمی مالیاتی نظام، فحاشی پر مبنی گلوبل میڈیا وغیرہ کے ساتھ اس نے پچھلے چار ہزار برس سے دنیا بھر میں پھیلی ہوئی اور نبیوں کی قائم کردہ تہذیب کی بنیادیں ہلاکر رکھدی ہیں۔ انسانی جان کی حرمت سے لے کر عفت و عصمت جیسے بنیادی تصورات اس کی نذر ہوچکے ہیں۔ ایمان اور آخرت کے بجائے ہوس زر اور دنیا پرستی آج سب سے بڑی قدر بن چکے ہیں۔ لوگ جنت کو بھول کر دنیا کی جنت کے خواہشمند اور جہنم کو بھول کر دنیا کی محرومی سے لرزاں رہتے ہیں۔ اور اس مقصد کے لیے ہر حد کو عبور کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ یہی اس دجالیت کی سب سے بڑی دین ہے۔

یہ وہ تیسری رائے ہے جسے اب سب سے زیادہ قبول حاصل ہورہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جو لوگ دوسری رائے کے حامل ہیں کہ دجال ایک فرد کا نام ہے، ان کی اکثریت بھی اس بات کی قائل ہوچکی ہے کہ دجال کی قوت اصل میں یہی مادی تہذیب اور نظام ہے نہ کہ اسے کوئی مافوق الفطری قوتیں حاصل ہوں گی۔ اس پس منظر میں جب سورۂ کہف کے بیان کردہ فضائل اور اس سورت کے مضامین کا مطالعہ کیا جاتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ سورت ہر اعتبار سے فتنۂ دجال سے تحفظ اور اس کی پھیلائی ہوئی گمراہی سے بچنے کا ایک نور ہے۔

سورۂ کہف کی ابتدائی اور آخری آیات
سورۂ کہف کے مضامین کا اگر جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ قرآن مجید کے عمومی طریقے کے مطابق اس سورت کی ایک تمہید ہے اور آخر میں خاتمۂ سورت کی آیات ہیں۔ اس تمہید اور خاتمے میں دین کی بنیادی دعوت یعنی توحید، آخرت کی سزا و جزا اور رسالت کا اثبات کیا گیا ہے۔ ساتھ میں دونوں جگہ یہ بتایا گیا ہے کہ دنیا کی زندگی اللہ تعالیٰ کے نزدیک کتنی بے وقعت ہے۔ تمہید میں ارشاد ہوا:
’’جو کچھ اس زمین میں ہے اسے ہم نے دھرتی کی رونق بنایا ہے تاکہ تمھیں آزمائیں کہ تم میں سے کون (اس رونق کو مقصد زیست بنانے کے بجائے) اچھے کام کرتا ہے۔ اور (رہی یہ رونق تو عنقریب) جو کچھ اس پر ہے ہم اسے ایک صاف میدان بنادیں گے۔‘‘، (آیت 7-8)
خاتمے میں ارشاد ہوا:
’’اے نبی ان سے کہو کہ کیا ہم تمھیں بتائیں کہ اپنے اعمال کے اعتبار سے سب سے زیادہ خسارے میں کون لوگ رہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کی ساری کاوش دنیا کی زندگی میں کھوکر رہ گئی اور وہ یہ سمجھتے رہے کہ وہ کوئی بہت اچھا کام کررہے ہیں۔‘‘

یہ آیات پڑھیے اور بار بار پڑھیے۔ کس لب و لہجے میں دنیا پرستی پر شدید تنقید ہورہی ہے اور اس کی بے وقعتی واضح کی جارہی ہے۔ ابتدا اور آخر کی یہی وہ آیات ہیں جن کے یاد کرنے پر صحیح مسلم کی روایت میں فتنۂ دجال سے بچائے جانے کی بشارت دی گئی ہے۔ یہ روایت اگر ٹھیک ہے تو بلاشبہ ان آیات کو حفظ جاں بنانے والا فتنۂ دجال سے محفوظ رہے گا۔ مگر شرط یہ ہے کہ دجال کا وہ دوسرا مفہوم ٹھیک مانا جائے جس کے تحت فتنۂ دجالیت مادی تہذیب کا وہ غلبہ ہے جو ہر خاص و عام کو جنت و جہنم سے بے نیاز کرکے دنیا کے پانے اور کھونے میں مگن کردے گا۔

سورۂ کہف کے مضامین کا ایک جائزہ
تمہید و خاتمہ کے علاوہ اس سورت میں مجموعی طور پر چار واقعات بیان ہوئے ہیں اور ساتھ ہی قرآن مجید کے طریقے کے مطابق اللہ تعالیٰ کی طرف سے تبصرے بھی کیے گئے ہیں۔
پہلا واقعہ اصحابِ کہف کا ہے۔
دوسرا واقعہ دو آدمیوں کی ایک تمثیل ہے۔
تیسرا واقعۂ موسیٰ و خضر ہے اور
چوتھا ذوالقرنین بادشاہ کا قصہ ہے۔

ظاہر ہے میں اس مختصر مضمون میں آیات و واقعات کی تفصیل نہیں کرسکتا۔ میں صرف یہ بتاؤں گا کہ کس طرح ان چاروں واقعات میں اللہ تعالیٰ نے بڑے نمایاں طریقے پر یہ واضح کیا ہے کہ گرچہ یہ دنیا عالم اسباب ہے جس میں اللہ تعالیٰ پردۂ غیب میں رہتے ہیں، لیکن یہ کارخانۂ اسباب اسی کی مرضی و منشا کے مطابق چلتا ہے۔ جس میں خدا کو بھول کر جینے کا انجام بدترین تباہی ہے اور اسے یاد رکھنے کا نتیجہ ابدی کامیابی ہے۔ جو لوگ دنیا کی زندگی کو سب کچھ سمجھ بیٹھے ہیں وہ شدید غلطی پر ہیں اور اس سورت میں اسی غلطی سے لوگوں کو نکلنے کا درس دیا گیا ہے۔ اب آیئے ایک ایک کرکے ان واقعات کا جائزہ لیتے ہیں۔

اصحابِ کہف کا واقعہ
سب سے پہلے اس سورت میں کچھ نوجوانوں کا واقعہ بیان ہوا ہے جو روم کی بت پرست حکومت کے شہری تھے۔ مگر حضرت عیسیٰ کے مخلص پیروکاروں کی دعوت توحید پر ایمان لاکر شرک سے تائب ہوگئے تھے۔ انھیں یہ اندیشہ تھا کہ بت پرست حکومت کو جب یہ پتہ چلے گا تو وہ انھیں سنگسار کردیں گے یا بالجبر دوبارہ بت پرست بنادیں گے۔ رومی سلطنت اتنی بڑی اور اتنی طاقتور تھی کہ اس سے بچ کر بھاگنا بظاہر ناممکن تھا۔ مگر وہ اللہ پر بھروسہ کرکے ایک غار میں جاچھپے۔ اللہ تعالیٰ نے ان پر یہ کرم کیا کہ انھیں ایک مدت کے لیے سلادیا۔ ایک صدی سے زیادہ کے اس عرصے میں دنیا بدل کر کچھ سے کچھ ہوگئی۔ قسطنطین نامی مشہور رومی حکمران نے عیسائیت قبول کرلی اور یوں ہر طرف مسیحیت کا غلبہ ہوگیا۔ مگر اس زمانے میں حضرت عیسیٰ کی اصل تعلیمات میں طرح طرح کی تحریفات اور بدعات کا آغاز ہوچکا تھا۔ چنانچہ ایک بحث یہ چھڑگئی تھی کہ موت کے بعد دوبارہ زندگی کس طرح ممکن ہے۔ یہی وہ زمانہ تھا جب اللہ تعالیٰ نے ان کی ہدایت کے لیے یہ خصوصی اہتمام کیا کہ سوئے ہوئے ان اصحاب کہف کو جگادیا۔ وہ یہ سمجھے کہ وہ ایک دن سوئے ہیں چنانچہ وہ ڈرتے ڈرتے کھانے کی تلاش میں شہر گئے۔ مگر جب کھانا لینے والے نے دکاندار کو پیسے دینا چاہے تو دکاندار نے اسے پکڑلیا۔ کیونکہ جو سکہ اس نے دیا تھا وہ بہت پرانا تھا۔ تحقیق ہوئی تو معلوم ہوا کہ یہ تو پرانے زمانے کے لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کی قدرت سے عرصے تک سوتے رہے اور ان کو کچھ بھی نہیں ہوا۔ ان کا دوبارہ اٹھنا گویا اللہ تعالیٰ کی طرف سے حیات بعد از ممات کی بحث میں ایک فیصلہ کن رہنمائی تھی۔ یہ واقعہ دو بڑے اہم اسباق اپنے اندر رکھتا ہے۔ ایک یہ کہ اگر خارج میں بدترین ماحول ہو تب بھی اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی مدد کرتے ہیں اور اس میں وہ اسباب کے پابند نہیں ہوتے۔ وہ ماورائے اسباب بھی اپنے بندوں کی مدد کرسکتے ہیں کیونکہ انھوں نے یہ دنیا اسباب کے اصول پر بنائی تو ضرور ہے مگر وہ اس کے پابند نہیں۔ اس سے زیادہ بڑا اور اہم سبق یہ ہے کہ یہ دنیا کی زندگی اللہ تعالیٰ کے نزدیک اصل زندگی نہیں بلکہ وہ زندگی موت کے بعد شروع ہوگی جب سارے مردے دوبارہ اٹھائے جائیں گے۔ اصحاب کہف کا واقعہ اس بات پر یقین کا ایک زندہ ثبوت ہے۔ چنانچہ تہذیب جدید کے اسباب اور دنیا کی رنگینیوں میں کھوکر خدا اور آخرت کوبھول جانے کا رویہ قطعاً درست نہیں۔ بلکہ ہر مشکل کو جھیل کر خدا پر بھروسہ کرکے اس کی پسند کی زندگی گزارنا ہی اصل مقصود ہے۔ تیسرا یہ کہ اسباب کی وجہ سے خدا کو مائنس نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ وہ تو اسباب سے بلند تر ہے اور بار بار مداخلت کرکے یہ بتاتا رہتا ہے کہ یہاں اسباب سے بلند تر ایک ہستی موجود ہے۔

باغ والے کا واقعہ
یہ واقعہ، جیسا کہ پیچھے بیان ہوا ایک تمثیل ہے۔ یہ تمثیل دراصل ان دو گروہوں کی ہے جن کا ذکر اصحاب کہف کے واقعے کے فوراً بعد آیت نمبر 27 تا 31 میں ہوا ہے۔ پہلا گروہ ان غریب، کمزور اور زیادہ تر اصحاب کہف کی طرح نوجوان صحابۂ کرام کا تھا جن کا کل سرمایہ یاد الٰہی تھی۔ دوسری طرف دنیا کی زیب و زینت پر مرمٹنے والے وہ کفار مکہ تھے جو اللہ کو بھول کر، خواہشات کی پیروی کرتے ہوئے بے اعتدالی کی زندگی گزاررہے تھے۔
آیت 32 سے یہ تمثیل شروع ہوتی ہے۔ اس میں دو گروہوں کی نمائندگی دو افراد کرتے ہیں۔ پہلا فرد سرسبز و شاداب انگور کے دو باغوں کا مالک ہے۔ باغ بھی ایسے کہ ان کے تمام اطراف کھجور کے درخت لگے ہوئے ہیں اور دونوں باغوں کے بیچ میں کھیتی جسے سیراب کرنے کے لیے ان کے درمیان نہر رواں پانی کی نہر موجود تھی۔ ایک ایسے موقع پر جب اس کے باغ خوب پھل پھول رہے اور پیداوار سے لدے ہوئے تھے اس کی ملاقات اپنے ایک غریب ہم نشین سے ہوئی۔ قرآن نے یہ بیان تو نہیں کیا مگر قرائن سے لگتا ہے کہ اس غریب نے اسے آخرت کی زندگی پر ایمان کی دعوت دی۔ جواب میں اس نے کبر و نخوت کے ساتھ اس ہم نشین پر اپنے مال و دولت، مقام و مرتبے اور اس پر اپنی برتری کا اظہار کیا۔ پھر وہ اسے لے کر اپنے باغ میں گیا اور بڑے فخر و اعتماد سے بولا کہ میں نہیں سمجھتا کہ یہ باغ کبھی ویران بھی ہوگا یا کبھی قیامت آئے گی۔ اگر کبھی ایسا ہوا بھی تو اسے اپنے رب کی طرف سے وہاں بھی بہتر مقام ہی ملے گا۔ ہم نشین نے اسے اس کے کفر و غرور پر کچھ تنبیہ کی اور کچھ سمجھایا۔ اسے بتایا کہ صحیح رویہ یہ ہے کہ انسان نعمت و انعام کی حالت کو عطیہ الٰہی سمجھ کر اس کا شکر گزار بنے، نہ کہ اسے اپنی قوت و صلاحیت کا نتیجہ سمجھ کر تکبر میں مبتلا ہوجائے۔ مگر اس نے نہ سنا نہ سمجھا۔ آخر ایک روز اس کا باغ کسی آندھی اور بگولے کی نذر ہوگیا۔ یوں اس کے حصے میں پچھتاووں کے سوا کچھ نہیں آیا۔
ایک دفعہ پھر اس تمثیل میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ دنیا کی کامیابی کوئی کامیابی نہیں۔ یہ کسی لمحے بھی خاک میں مل سکتی ہے۔ وگرنہ آخرکار موت نے خود انسان کو خاک میں ملادینا ہے۔ اس کے دھوکے میں آکر خدا کی یاد اور اس کی ملاقات کو فراموش کردینا اور دنیا کی حقیر پونجی پر تکبر کرنا سرتاسر نادانی ہے۔ اسی حقیقت کو اس تمثیل کے فوراً بعد ان الفاظ میں کھول کر بیان کیا گیا ہے:
’’ان سے دنیا کی زندگی کی مثال بھی بیان کردو (وہ ایسی ہے) جیسے پانی جسے ہم نے آسمان سے برسایا تو اس کے ساتھ زمین کی روئیدگی مل گئی پھر وہ چورا چورا ہوگئی کہ ہوائیں اسے اڑاتی پھرتی ہیں۔ اور اللہ تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔ مال اور بیٹے ت دنیا کی زندگی کی (رونق و) زینت ہیں۔ اور نیکیاں جو باقی رہنے والی ہیں وہ ثواب کے لحاظ سے تمہارے پرودگار کے ہاں بہت اچھی اور امید کے لحاظ سے بہت بہتر ہیں۔‘‘، (سورۂ کہف، آیت 44-46)

قصۂ موسیٰ و خضر
کفار مکہ کو کچھ تنبیہات کے بعد اگلا واقعہ حضرت موسیٰ کا بیان ہوا ہے۔ یہ غالباً اُس زمانے کا ذکر ہے جب ان کی قوم فرعون کی غلامی میں بدترین مظالم کا شکار تھی۔ ایمان لانے والے ستائے جارہے تھے اور فرعون اور اس کے ظالم ساتھی ہر طرح کی دنیوی فراخی اور کامیابی حاصل کیے ہوئے تھے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ کو ایک سفر پر بھیجا۔ ان کے ساتھ ان کے ایک نائب یوشع بن نون بھی تھے جو ان کے بعد ان کے خلیفہ اور پیغمبر بنے۔ ان کی ملاقات اللہ کے ایک خصوصی بندے جن کا نام خضر بیان کیا جاتا ہے سے ہوئی۔ ان کے ساتھ حضرت موسیٰ کا سفر شروع ہوا تو تین واقعات پے در پے ایسے پیش آئے جن کی کوئی توجیہہ ممکن نہیں تھی۔ پہلا یہ کہ حضرت خضر انھیں لے کر ایک کشتی پر سوار ہوئے اور اس کشتی میں بلا وجہ سوراخ کردیا۔ کسی کو یوں مالی نقصان پہنچانا ایک بڑی معیوب حرکت تھی۔ اس سے زیادہ معیوب حرکت انھوں نے آگے چل کر یوں کی کہ ایک لڑکے کو بلا وجہ مار ڈالا۔ اچھوں کے ساتھ برا کرنے کے بعد انھوں نے تیسرا کام یہ کیا کہ بروں کے ساتھ بڑی بھلائی کردی۔ وہ اس طرح کہ ایک بستی والوں نے انھیں کھانا کھلانے سے انکار کردیا جو کہ انہتائی معیوب بات تھی، مگر انھوں نے ان لوگوں کے ایک مکان کی گرتی ہوئی دیوار کو بغیر کسی معاوضے کے ٹھیک کردیا۔
بعد میں حضرت خضر نے حضرت موسیٰ کو بتایا کہ یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کی مرضی سے ہوا۔ حقیقت یہ تھی کہ کشتی دو یتیموں کی تھی۔ آگے ایک بادشاہ تمام لوگوں کی کشتیاں چھین رہا تھا۔ مگر ان کی کشتی میں ایک عیب دیکھ کر اس نے ان بچوں کو چھوڑ دیا۔ یوں یہ چھوٹی تکلیف بہت بڑی محرومی سے بچنے کا سبب بن گئی۔ وہ بچہ جو قتل کیا گیااس کے آثار یہ تھے کہ اس نے خود بھی کفر و سرکشی میں مبتلا ہونا تھا اور اپنے والدین کو بھی مبتلا کردینا تھا۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اس برے بچے کے بدلے میں انھیں ایک بہتر، نیک و صالح بیٹا دینے کا فیصلہ کیا۔ تقدیر الٰہی میں چونکہ ان کے لیے ایک ہی بیٹا تھا اس لیے پہلے کو لے کر دوسرا بیٹا دیا گیا۔ رہی وہ بستی تو احسان اس بستی والوں پر نہیں بلکہ اس نیک شخص کے یتیم بچوں پر کیا گیا جو اپنا تحفظ خود نہیں کرسکتے تھے۔ ان کے گھر میں ایک خزانہ تھا جو دیوار گرنے کی شکل میں ظاہر ہوجاتا اور دوسرے لوگ اسے لے جاتے۔ مگر اللہ تعالیٰ نے یہ اہتمام کیا کہ ان کی جوانی تک یہ خزانہ محفوظ کردیا گیا۔
اس قصے میں بنیادی پیغام یہ ہے کہ یہ دنیا بناکر اللہ تعالیٰ اس سے غافل نہیں ہیں۔ اسباب کی ڈور ہی سے سہی مگر اسے کنٹرول وہی کرتے ہیں۔ ایسے میں اگر کسی اچھے شخص کے ساتھ کوئی برائی کا معاملہ کسی ناگہانی کی شکل میں پیش آئے تو اسے یہ یقین رکھنا چاہیے کہ اس میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی بہتری ہوگی۔ اور اسی طرح اگر وہ کسی برے کے ساتھ اچھا ہوتا ہوا دیکھے تب بھی یہ اعتماد رکھے کہ اللہ تعالیٰ کی یہ بھلائی اصل میں کسی نیک بندے کے لیے ہی ہے۔
آج کے اس دور میں جب ہر شخص اسباب کو اپنا خدا اور دنیا کو اپنا مقصد حیات بنا بیٹھا ہے، ایسے بندۂ مومن کا کام یہ نہیں ہے کہ وہ ظاہری حالات سے مایوس اور دلبرداشتہ ہوجائے۔ مومن کا توکل ہمیشہ اللہ پر ہی رہتا ہے۔ وہ اسباب سے اوپر اٹھ کر مسبب الاسباب میں جیتا ہے۔ چنانچہ وہ ہر چیز کے پیچھے خیر ہی دیکھتا ہے چاہے بظاہر اسے اس میں کوئی چیز بری نظر آرہی ہو۔ چنانچہ خدا پر توکل، بھروسہ، اس سے حسن ظن اور ہر حال میں خدا کی بندگی و عبادت بندۂ مومن کاہمہ وقتی کام ہونا چاہیے۔ کیونکہ خدا غیب میں رہتے ہوئے بھی اپنے بندوں کا ساتھ دیتا ہے۔ چاہے بظاہر معاملات کتنے ہی برے ہوں، خدا صالحین کو کبھی نہیں چھوڑتا۔
یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ پہلے واقعہ میں ہم نے دیکھا تھا کہ اللہ تعالیٰ صالحین کی مدد کرنے کے لیے اسباب کے خلاف بھی معاملات کرتے ہیں۔ مگر چونکہ یہ دنیا عالم آزمائش ہے اس لیے ایسا بہت کم ہی کیا جاتا ہے۔ اس واقعے میں یہ بتایا جارہا ہے کہ وہ زیادہ تر بندوں کی مدد اسباب میں رہتے ہوئے ہی کرتے ہیں، گو بظاہر یہ اسباب عارضی طور پر ان کے خلاف ہوں، لیکن اپنے نتائج کے اعتبار سے معاملات کا فیصلہ آخرکار نیک بندوں کے حق میں ہوتا ہے۔

قصۂ ذوالقرنین
اس سورت کے دوسرے واقعے میں ہم نے ان کفار کا معاملہ دیکھا تھا جو مال و اسباب پاکر تکبر اور غفلت میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور اپنے مقام و مرتبے کو اپنے عمل کا نتیجہ سمجھ بیٹھتے ہیں۔ اس سورت میں بیان کردہ چوتھا واقعہ وہ ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ زمانۂ قدیم کا ایک بادشاہ جو اپنے زمانے کی تمام متمدن دنیا کا حکمران تھا کس طرح اسباب پاکر مغرور نہیں ہوا بلکہ اس نے توکل، رحم، ایمان اور انسانی ہمدردی کے ان جذبات کا قدم قدم پر ثبوت دیا جو اللہ تعالیٰ کو مطلوب ہیں۔ یہ واقعہ قدیم فارس کے حکمران سائرس اعظم کا ہے جسے قرآن مجید میں ذوالقرنین کہا گیا ہے۔ قرآن مجید بیان کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے نہ صرف بادشاہی دی تھی بلکہ عالم اسباب میں اس کے زمانے میں جو کچھ بھی قوت و طاقت کے اسباب موجود تھے، سب اسے عطا کیے گئے تھے۔ اس واقعے میں اس کی تین عظیم فوجی مہموں کا ذکر کیا گیا ہے جن میں وہ مشرق، مغرب اور شمال میں متمدن دنیا کی آخری سمت تک فتوحات کرتا چلا گیا تھا۔ ہر مہم کے آغاز پر بطور خاص اس چیز کا ذکر ہے کہ اس نے اس مہم کے اسباب مہیا کیے۔ یہ اس چیز کا بیان ہے کہ اسباب کا اہتمام کرنا برا ہے، نہ بادشاہی اور ملک و دولت بری چیز ہیں۔ قرآن مجید واضح کرتا ہے کہ اس نے اس اسباب وقوت کا وہ استعمال کیا جو اللہ تعالیٰ کو عین مطلوب تھا۔ پھر خاص طور پر اس کی تیسری مہم کے بارے میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ یاجوج و ماجوج کے ستائے ہوئے لوگوں نے جب اس سے درخواست کی کہ ہم سے کچھ ٹیکس لے لو اور ہمارے اور یاجوج ماجوج کے درمیان ایک رکاوٹ تعمیر کردو تو اس نے ایک فاتح ہونے کے باوجود کسی قسم کا ٹیکس نہیں لیا بلکہ اپنے خزانے سے خرچ کرکے ان کے لیے ایک زبردست دیوار بنادی۔ یہ ایک پہاڑی درہ تھا جس کو اس نے لوہے کے تختوں سے پہاڑ کی بلندی تک بند کردیا۔ پھر اسے مضبوط کرنے کے لیے لوہے کو آگ میں دہکاکر پگھلا ہوا تانبا اس پر انڈیل دیا گیا۔ تاکہ نہ یاجوج ماجوج اسے چڑھ کر عبور کرسکیں نہ اس میں نقب لگاسکیں۔ مگر اس کے ایمان کا عالم یہ تھا کہ یہ اہتمام کرکے بھی اس نے کہا کہ یہ میرے رب کی رحمت سے ہوا ہے۔ گویا اس نے کام کا کوئی کریڈٹ خود نہیں لیا۔
اس واقعے میں یہ اسباق ہیں کہ مال و اسباب اگر کسی کو ملے ہیں تو اسے انھیں عطیہ الٰہی سمجھ کر رب کی رضا اور خلق کی بھلائی کے کاموں میں لگانا چاہیے۔ نہ کہ اپنی بڑائی اور فخر کے اظہار میں اس کو خرچ کرے۔ بلکہ جتنا زیادہ انعام عطا ہوا ہو اتنی ہی عاجزی سے کام لینا چاہیے۔ کیونکہ مال ایک حدیث کے مطابق اس امت کا سب سے بڑا فتنہ ہے۔ چنانچہ دنیا پرستی کے اس دور میں درحقیقت مال ایک عظیم فتنہ بن گیا ہے۔ مگر سورۂ کہف ہمیں یہ بتاتی ہے کہ جب انسان ذوالقرنین کی روش پر چلتا ہے تو وہ بڑے سے بڑا بادشاہ بن کر بھی وہ رویہ اختیار کرتا ہے جو اللہ تعالیٰ کو مطلوب ہوتا ہے اور جس کے نتیجے میں انسان اس عزت کا مستحق بن جاتا ہے کہ آخری وحی میں قیامت تک کے لیے اس کا ذکر محفوظ کردیا جائے۔

جہاں رہیے اللہ کے بندوں کے لیے باعثِ آزار نہیں، باعثِ رحمت بن کر رہیے۔

Now, You can also Comment by your Facebook account Below.

دجال اور سورۂ کہف تحریر: ابو یحییٰ ہمارے ہاں بعض روایات میں آنے والے فضائل کی بنا پر ہر جمعہ کے روز سورۂ کہف ...

مقبول دعا- مولانا وحیدالدین خان



مقبول دعا 

حقیقی دعا آدمی کی پوری ہستی سے نکلتی ہے،نہ کہ محض زبانی الفاظ سے-یہ ایک حقیقت ہے کہ خدا سے مانگنے والا کبهی محروم نہیں هوتا-مگر مانگنا صرف کچهہ لفظوں کو دہرانے کا نام نہیں-مانگنا وہی مانگنا ہے جس میں آدمی کی پوری ہستی شامل هو گئی هو-ایک شخص زبان سے کہہ رہا هو : خدایا !مجهے اپنا بنا کے، مگر عملا وه اپنی ذات کا بنا رہے،تو یہ اس بار کا ثبوت ہے کہ اس نے مانگا ہی نہیں،اس کو جو چیز ملی هوئی ہے،وہی دراصل اس نے خدا سے مانگی تهی،خواه زبان سے اس نے جو لفظ بهی ادا کئے هوں-
ایک بچہ اپنی ماں سے روٹی مانگے تو یہ ممکن نہیں کہ ماں اس کے ہاته میں انگاره رکهہ دے- خدا اپنے بندوں پر تمام مہربانوں سے زیاده مہربان ہے-یہ ممکن نہیں کہ آپ خدا سے خشیت مانگیں اور وه آپ کو قساوت دے دے،آپ خدا کہ یاد مانگیں اور وه آپ کو خدا فراموشی میں مبتلا کر دے،آپ آخرت کی تڑپ مانگیں اور خدا آپ کو دنیا کی محبت میں ڈال دے،آپ کیفیت سے بهری هوئی دین داری مانگیں اور خدا آپ کو بے روح دین داری میں پڑا رہنے دے-آپ حق پرستی مانگیں اور خدا آپ کو گمراہی میں بهٹکتا چهوڑ دے-

آپ کی زندگی میں آپ کی مطلوب چیز کا نہ هونا،اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ نے ابهی تک اس کو مانگا ہی نہیں-اگر آپ کو دوده خریدنا هو اور آپ چهلنی لے کر بازار جائیں تو پیسے خرچ کرنے کے بعد بهی آپ خالی ہاته واپس آئیں گے-اسی طرح اگر آپ زبان سے دعا کے کلمات دہرارہے هوں،مگر آپ کی اصل ہستی کسی دوسری چیز کی طرف متوجہ هو تو یہ کہنا صحیح هو گا کہ نہ آپ نے مانگا تها اور نہ آپ کو ملا،جو مانگے وه کبهی پائے بغیر نہیں رہتا-یہ مالک کائنات کی غیرت کے خلاف ہے کہ وه کسی بندے کو اس حال میں رہنے دے کہ قیامت میں جب خدا سے اس کا سامنا هو تو وه اپنے رب کو حسرت کی نظر سے دیکهے-وه کہے کہ خدایا،میں نے تجهہ سے ایک چیز مانگی تهی مگر تو نے مجهے وه چیز نہ دی-بخدا،یہ ناممکن ہے،یہ ناممکن ہے،یہ ناممکن ہے-کائنات کا مالک تو ہر صبح و شام اپنے خزانوں کے ساته آپ کے قریب آ کر آواز دیتا ہے-----"کون ہے جو مجهہ سے مانگے،تاکہ میں اس دوں"مگر جنهیں لینا ہے وه اس سے غافل بنے هوئے هوں تو اس میں دینے والے کا کیا قصور-

کتاب معرفت
مولانا وحیدالدین خان

Now, You can also Comment by your Facebook account Below.

مقبول دعا  حقیقی دعا آدمی کی پوری ہستی سے نکلتی ہے،نہ کہ محض زبانی الفاظ سے-یہ ایک حقیقت ہے کہ خدا سے مانگنے والا کبهی محروم ن...

قرآن کہانی ۔۔۔ حضرت آدم علیہ السلام


قرآن کہانی ۔۔۔ حضرت آدم علیہ السلام 

 مصنف:علی منیر فاروقی

بشکریہ: الف کتاب

الحمد للّٰہ و کفی والسلام علی محمد مصطفی ۖ۔ اللہ تعالی نے قرآن کریم میں ہم انسانوں کو طرح طرح سے راہ ہدایت بخشی۔ کبھی ہمیں دلائل سے قائل کیا ہے، توکبھی ہمارے جذبات کو جھنجھوڑا گیا ہے، کبھی چشمِ تصور میں بہشت و دوزخ کے مناظر لائے جاتے ہیں تو کبھی افلاک پر غور کر کے "پا جا سراغِ زندگی" کی دعوت دی جاتی ہے۔

راہ ہدایت کا ایک رستہ قصص القرآن سے بھی ہو کر گزرتا ہے، جس میں مختلف انبیا کرام اور پیغمبروں کے حالاتِ زندگی بیان کر کے ہمارے لیے روشن مثالیں پیش کی گئی ہیں۔ بہ حیثیت مسلمان ہمارا ایمان اس بات پر ہونا چاہئے کہ قرآن کے اندر کوئی فضول لایعنی لاحاصل بات موجود نہیں۔ انہ لقول فصل وما ھو بالھزل۔ چناں چہ قصص القرآن میں موجود قصے بھی ہماری ہدایت کا موجب ہیں ۔

یہ قصص القرآن صرف وقت گزاری یا معلومات عامہ کے حصول کے لئے نہ پڑھے جائیں اور نہ ہی بچوں میں مذہب سے دل چسپی کی خاطر بلکہ ان میں ہدایت کے لیے بے پناہ راستے بھی پنہاں ہیں۔

تو آئیے اللہ کے بابرکت نام سے آج ہم ان قصص کو تدبر کے ساتھ سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔یاد رہے کہ مسلمان ہونے کے ناطے یہ قصص ہمارے لیے نئے نہیں لیکن ہمارا مقصد صرف ان میں پوشیدہ حکمت ،دانائی اور ہدایت کے پہلو تلاش کرنے کی ایک ادنیٰ سی سعی ہے۔ قصص القرآن میں بیان کردہ پہلا قصہ نوع انسان کی پہلی کڑی ہے یعنی ہمارے جدِ امجد حضرت آدم علیہ السلام کے حالات زندگی۔

اللہ تعالی نے اس دنیا میں سب سے پہلے جنات کو آباد کیا مگر ان کی سرکشی اور فساد کے باعث فرشتوں کی افواج بھیج کر انہیں سمندر برد کر دیا اور اس طرح زمین کے اصل حق دار یعنی حضرت انسان کے آباد ہونے کی راہ ہموار ہوئی ۔ قرآن کریم میں اللہ عز وجل اس قصے کی ابتدا اپنے اور فرشتوں کے مابین ہونے والے ایک مکالمے سے کرتے ہیں، جب وہ اعلان کرتے ہیں: "میں زمین میں اپنا خلیفہ (نائب) بنانے والا ہوں"۔ فرشتے جواب میں فرماتے ہیں: "کیا تو زمین میں ایسا نائب بنانا چاہتا ہے جو فساد پھیلائے اور خون بہائے حالاںکہ ہم تیری حمد کے ساتھ تسبیح اور تیری پاکی بیان کرتے ہیں۔" جواب میں اللہ تعالی نے فرمایا: " میں جو کچھ جانتا ہوں وہ تم نہیں جانتے۔" پھر کھنکھناتی مٹی سے ایک پتلا بنایا جاتا ہے اور فرشتوں کو اس بات کا بھی حکم دیا جاتا ہے: "جب میں اسے مکمل کر لوں اور سنوار لوں اور اس میں روح پھونک دوں تو تم اس کے سامنے سجدہ ریز ہو جانا۔ "

اس مٹی کے بارے میں بھی ایک نہایت حسین روایت ملتی ہے۔ حضرت عبداللہ ابن عباس سے مروّی ہے کہ جب اللہ نے حضرت آدم علیہ السلام کو بنانے کا فیصلہ کیا تو فرشتوں کو حکم ہوا کہ زمین سے مٹی لاؤ۔ پہلے حضرت جبریل علیہ السلام پھر حضرت میکائیل علیہ السلام گئے مگر زمین ان سے کہتی ہے میں اللہ کی پناہ میں آتی ہوں کہ تو مجھ میں سے کچھ کم کرے یا مجھے نقصان پہنچائے۔ دونوں آکر اللہ پاک کو بتاتے ہیں۔ آخر میں حضرت عزرائیل جاتے ہیں اور زمین کی اسی بات کا جواب کچھ یوں دیتے ہیں کہ میں بھی اللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ اس کا دیئے ہوئے حکم کی بجا آوری نہ کروں۔ پھر مختلف رنگوں کی مٹی لا کر حاضر کرتے ہیں۔ اس مختلف رنگ کی مٹی سے ہماری تخلیق در اصل ذات پات اور رنگ و قوم کے بنائے ہوئے اصولوں کی سخت نفی کرتی ہے اور اس بات کی کھلی گواہی دیتی ہے کہ ان اکرمکم عند اللّٰہ اتقاکم (اللہ کے نزدیک تم میں سے بہترین تقوی والے ہیں)نہ کہ عجمی یا عربی۔

چند روایات میں آیا ہے کہ وہ پتلا کافی عرصے تک بے جان پڑا رہا ۔ ابلیس جب وہاں سے گزرتا تھا تو اس سے مخاطب ہو کر کہتا کہ تم ایک عظیم کام کے لئے پیدا کیے گئے ہو۔ پھر جب مصور کائنات انسان کا ہیولہ مکمل کر لیتے ہیں اور خاک کے پتلے میں روح ڈال دی جاتی ہے تو حضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق مکمل ہوتی ہے۔ چند روایات میں آتا ہے کہ جب آپ کے اندر روح پھونکی گئی تو آپ کو ہوش آتے ہی اک چھینک آئی۔ فرشتوں نے آپ سے کہا کہ کہو الحمدللہ اور آپ کے الحمدللہ کے جواب میں اللہ عز وجل فرماتے ہیں کہ تم پر اللہ کا رحم ہوا۔ پھر آپ کو حکم ہوا کہ جا کر فرشتوں سے ملو۔ فرشتوں نے آپ کو دیکھ کر السلام و علیکم کہا تو اللہ تعالی نے فرمایا کہ اے آدم یہ آج سے تمہارے تسلیمات ہیں۔ یوں دو اہم سبق بنی نوع انسان کو آفرینش پر ہی سکھا دیے جاتے ہیں ایک یہ کہ جیسے ابتدا میں ہی ایک ناخوش گوار کیفیت کا سامنا کرنا پڑا چھینک کی صورت میں اسی طرح تمہاری زندگی میں ہر قسم کے مصائب آئیں گے جس کے جواب میں صبر کے ساتھ اللہ کی ثنا اور شکرگزاری کی روش اختیار کرنی ہے۔ اسی طرح یہ بھی سکھایا گیا کہ باقی نوع کے ساتھ کیسا تعلق رکھنا ہے، یہ شروع میں ہی بتا دیا گیا کہ اے بنی آدم تم امن و سلامتی پھیلانے کے لئے بھیجے گئے ہو اس لیے تمہارے ابتدائی کلمات ہمیشہ سلام پر مبنی ہونے چاہئیں۔

اس کے بعد اللہ تعالی حضرت آدم کو اشیا کے نام سکھاتے ہیں اور فرشتوں کے سامنے انہیں حاضر کر کے فرشتوں سے ان اشیا کا نام پوچھتے ہیں تو فرشتے کہتے ہیں کہ اے رب تو پاک ہے اس بارے میں ہمارا علم کچھ نہیں۔ ہمیں تو بس اتنا ہی معلوم ہے جتنا علم تو نے ہمیں عطا کیا ہے ۔ پھر حضرت آدم سے پوچھا جاتا ہے تو وہ جھٹ نام بتا دیتے ہیں اب باری تعالیٰ فرشتوں کو مخاطب کر کے کہتے ہیں کہ کیا میں نے نہیں کہا تھا کہ میں وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ۔ پھر سب کو حکم ہوتا ہے کہ آدم کے سامنے سجدے میں گر پڑو اور تمام فرشتے سجدے میں گر پڑتے ہیں سوائے ابلیس کے۔ ابلیس کے بارے میں ہم واقف ہیں کہ یہ دراصل جنات میں سے تھا، جو اپنے زہد و عبادت کی بنیاد پر اعزازی طور پر فرشتوں والے کام پر فائز ہو گیا تھا ۔

اس باغی حرکت پر اللہ تعالیٰ جلال میں ابلیس سے دریافت کرتے ہیں کہ تمہیں یہ سجدہ نہ کرنے سے کس چیز نے روکا؟ تو وہ ملعون کہنے لگا کہ میں اس انسان سے بہتر ہوں اے رب تو نے مجھے آگ سے بنایا اور اس انسان کو مٹی سے۔لمحہ بھر کا تکبر وہ بھی خالق کائنات کے سامنے اس کے تمام کیے کرائے پر پانی پھیر گیا اور وہ رذیل اپنے منصب سے فارغ اور دربار سے نکال دیا گیا۔ باری تعالیٰ کا حکم ہوا: "توُ اتر یہاں سے تو اس لائق نہیں کہ تکبر کرے یہاں پس باہر نکل تو ذلیل ہے" تو وہ ملعون روز قیامت تک کی مہلت یعنی زندگی مانگتا ہے، جو اسے دے دی جاتی ہے پھر اپنی مہلت مانگنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہتا ہے کہ "چوں کہ تو نے مجھے گمراہ کیا ہے، میں بھی لوگوں کے لئے تیری سیدھی راہ پر بیٹھوں گا۔ پھر ان پر آؤں گا ان کے سامنے سے اور ان کے پیچھے سے اور ان کے دائیں سے اور ان کے بائیں سے، اور تو ان میں سے اکثر کو شکر گزار نہ پائے گا۔"

یوں شیطان دربار سے نکالا جاتا ہے اور ادھر حق تعالی حضرت آدم کی نسل سے تمام آنے والی بنی نوع انسان کی ارواح کو جمع کر کے عہد لیتے ہیں کہ "کیا میں تمہارا رب نہیں" ہم سب نے اس سوال کا جواب یک زبان ہو کر دیا تھا: "کیوں نہیں اے رب ہم اس بات پر گواہ ہیں۔"اس وقت حضرت آدم تمام انسانوں کو دیکھتے ہیں، انہیں آنے والے انبیا کی ارواح الگ سے چمکتی ہوئی دکھائی دییتی ہیں مگر آپ کو اس بات پر حیرانی ہوتی ہے کہ تمام انسان ایک جیسے نہیں اپنے رنگ روپ اور نسب میں سب الگ ہیں۔ وہ باری تعالیٰ سے دریافت کرتے ہیں کہ اے اللہ! تو نے ان سب کو یکساں کیوں نہیں بنایا؟ جواب آتا ہے کہ "کیوں کہ مجھے اپنے بندوں کی طرف سے شکر گزاری بہت عزیز ہے

جنت میں کچھ عرصہ قیام کے بعد حضرت آدم کو ایک خلش محسوس ہونے لگتی ہے۔ فرشتے تو ہر دم رب کی ثنا میں مشغول ہوتے ہیں اب آپ کیا کریں۔ ایک علم الاسما آپ کو عطا ہو چکا مگر اس علم کے بابت تو فرشتے کچھ نہیں جانتے ۔ کس سے گفت گو کریں کہاں قرار پائیں۔ ایک دن جب سو کر اٹھتے ہیں تو اپنے سامنے ایک اپنی ہم نوع عورت کو پاتے ہیں جو ان کی پسلی سے پیدا شدہ تھی۔ پوچھتے ہیں تم کون ہو ، تو وہ کہنے لگیں: "عورت"۔ پھر پوچھا کہ تمہاری تخلیق کا کیا مقصد ہے؟ تو کہنے لگیں: "تاکہ تم میرے اندر قرار پاؤ" اب فرشتے حضرت آدم سے پوچھتے ہیں کہ اے آدم اس عورت کا نام کیا ہے تو آپ کہتے ہیں حوا (لغوی معنی جاںدار) پوچھا: "کیوں" تو کہنے لگے کیوںکہ یہ ایک جاںدار شے سے تخلیق ہوئی۔ اس سے ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ مرد و عورت کے جوڑے کی تخلیق کا مقصد آپس میں امن و آشتی کے ساتھ ایک دوسرے کے اندر سکون اور قرار پانا ہے، یہ نہیں کہ ہر دم طاقت کے حصول کی کشمکش میں آپس میں لڑتے رہیں۔

پھر آپ دونوں کو حکم ہوتا ہے کہ جنت میں چین و امن کے ساتھ رہو مگر ہاں! یہ خیال رہے کہ "اس درخت"کے پاس کبھی مت جانا ،وہ کون سا درخت تھا؟ کوئی اسے خوشۂ گندم بتاتا ہے تو کوئی اسے سیب کا درخت کہتا ہے۔ تشبیہات بھی الگ الگ ہیں کسی کی رائے میں وہ درد و تکلیف کا درخت تھا تو کوئی اسے جاودانی حیات کا پھل بتاتا ہے مگر سچ تو یہ ہے کہ ہم صرف گمان ہی کر سکتے ہیں ۔ قرآن میں واضح الفاظ میں درج ہے کہ وہ درخت بالکل اہم نہ تھا بلکہ رب کا حکم اہم تھا۔ قرآن کریم میں اس درخت کے بارے میں الفاظ اس قدر مبہم ہیں کہ لگتا ہے جیسے اللہ تعالی نے کسی بھی درخت کی طرف اشارہ کر کے حضرت آدم کو کہا کہ بس اس درخت کا پھل نہیں کھانا باقی جو چاہے کھاؤ پیو۔ مگر انسان کا فطری تجسس اور شیطان کا بار بار بہکاوا انہیں اس درخت کی طرف مائل کرتا ہے ۔

ابلیس بڑے ناصحانہ انداز میں ان دونوں کو سمجھاتا ہے کہ میں تمہارا دوست ہوں اور تم کو اس درخت سے اس لئے روکا جا رہا ہے کہ کہیں تم ہمیشہ یہاں رہنے والے نہ بن جا ؤ۔ آخر کار بشری تقاضوں کے آگے مجبور ہمارے یہ دونوں جد امجد اس درخت کا پھل کھا لیتے ہیں ۔حکم ہوتا ہے کہ اتر جا ؤتم سب کے سب یہاں سے ،جا ؤدنیا میں رہو وہاں تمہارا ٹھکانہ اور طعام و قیام ہو گا اور تم وہیں رہو گے ایک دوسرے کے دشمن بن کر (انسان اور شیطان)۔ کہا جاتا ہے کہ جب آپ سے یہ خطا ہوئی تو اللہ فرشتوں کو حکم دیتے ہیں کہ آدم سے اس کی خلعت اور آرائش واپس لے لو چناںچہ آپ کے سر سے تاج اور دیگر آرائشیں اتارلی جاتی ہیں تو آپ رو رو کر چلاتے جاتے ہیں "معافی" ،"معافی"۔ ندا آتی ہے کہ اے آدم! کیا مجھ سے بھاگ رہے ہو ؟ تو آپ فرماتے ہیں: " نہیں اے رب! مگر آپ سے شرم آ رہی ہے۔ "

دنیا میں آکر ایک عرصہ سخت ندامت کی حالت میں روتے ہوئے گزارتے ہیں پھر رحمان کی رحمانیت جوش میں آتی ہے اور آپ کو پہلے علم کی طرح ایک اور علم دیا جاتا ہے۔ پہلا علم دنیاوی علوم کے سرچشمے یعنی عقل و خرد کا ملا اور دوسرا پہلی وحی کی صورت میں آخروی نجات کا۔ اس اولین وحی سے آپ کو توبہ کا سلیقہ اور اس کے الفاظ سکھائے جاتے ہیں اور معاف کر دیا جاتا ہے اور پھر ایک شفیق استاد کی مانند بڑی محبت سے حضرت آدم کو سمجھایا جاتا ہے کہ تمہارا گھر فی الحال یہی ہے،یہیں تمہارا عارضی قیام ہے، مجھے یاد رکھنا اور جب جب میری جانب سے میرے رسول تمہارے پاس ہدایت لے کر آئیں تو ان کی اتباع کرنا ۔ تم ایسا کرو گے تو نہ تمہیں کوئی غم ہو گا نہ کوئی ملال تم واپس اپنے اصلی گھر اور مقام یعنی جنت کو حاصل کر لو گے۔

اب ہم حضرت آدم کے رویے کا تقابل ابلیس سے کریں تو عبد الرحمان اور شیطان کا فرق صاف واضح ہو جائے گا۔ ایک غلطی حضرت آدم و حوا سے ہوئی اور ایک ابلیس سے تو دونوں کے درمیان فرق کیا تھا؟ فرق یہ تھا کہ حضرت آدم نے فوری رجوع کیا ،رو رو کہ معافی مانگی اور اپنی حرکت پر سخت ندامت کا اظہار کیا جب کہ ابلیس ڈھٹائی کے ساتھ اپنی حرکت پرنہ صرف ڈٹا بلکہ اپنے تکبر کی توجیح بھی پیش کرنے لگا، اور جب اسے یقین ہو گیا کہ میں تا قیامت ملعون ہو گیا ہوں تو پھر بجائے معافی مانگنے کے الٹا اللہ کو اپنی گمراہی کا موجب ٹھہرانے لگا: "چوں کہ تو نے مجھے گمراہ کیا ہے، میں بھی لوگوں کے لئے تیری سیدھی راہ پر بیٹھوں گا۔" تو یوں ہمیں معلوم ہوا کہ رحمان کے بندے گناہوں کے بعد ایک داغ ندامت اپنے سینے سجاتے ہیں اور اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہوئے دوبارہ اللہ کا قرب چاہتے ہیں اس کے برخلاف ابلیس کی سنت، انا پرستی، گھمنڈ اور میں نا مانوں کی تکرار ہے۔

اس قصے پر اگر غور کریں تو بہت سی الجھنیں سلجھتی چلی جاتی ہیں،یہ حضرت انسان جو اس بات پر قادر ہے کہ اللہ کی زمین پر کشت و خون کا بازار گرم کر دے ،بھوک اور بیماری کے سودے کرے ، حیوانیت پر آئے تو اس حد تک کہ اپنی بیٹی کو بازار میں بیچ آئے، اس انسان سے دنیا میں خلافت کا کام کس طرح لیا جائے گا؟ اپنے ارد گرد نظر ڈالیں تو فرشتوں کی جھجھک بلا وجہ معلوم نہیں ہوتی۔ مگر اللہ کی حکمت دو چیزوں سے عیاں ہوتی ہے۔ پہلی حکمت اس سجدے میں پوشیدہ ہے جو فرشتوں سے کروایا گیا۔ ایک طرف تو اس خاکی پتلے کے اندر چھپی نورانی روح کے تقدس کی طرف نشان دہی کی جاتی ہے تو دوسرا یہ بتایا جاتا ہے کہ جہاں اس کے اندر شر کی پیروی کرنے اور فساد کی قوت ہے وہیں اس انسان میں لامتناہی محبت ،رحم و ایثار کا جذبہ بھی موجود ہے۔ فرشتے اور ان سے جڑی ہدایت اور پاک اعمال کرنے کی قوتیں اور اسی طرح ابلیس سے جڑی شیطانی اعمال کرنے کی قوتیں، دونوں انسان کے تابع کر دی گئی ہیں اور اسے یہ بتا دیا گیا ہے کہ یہ دو راستے ہیں اور تم بیچ میں کھڑے ہو اب ان دونوں میں سے جو راستہ چاہو اپنا لو، اما شاکر واما کفورا تمہارے اعمال تمہارا فیصلہ کریں گے۔ ابلیس کے رستے پر چلے تو ملعون ہو جاؤ گے اور میرے رستے پر چلے تو پھر اس سجدے کا حق ادا کر کے اشرف المخلوقات بن پا ؤگے۔

اور پھر اس بنی نوع انسان کو نام دینے کی طاقت دی گئی یعنی علم عطا ہوا وہ بھی ایک ایسا علم جو انسان کو باقی تمام مخلوقات سے ممتاز کرتا ہے جس کے ذریعے انسان اپنی تحقیق ' تعلیم اور تجربہ نسل در نسل آگے بڑھاتا ہے ۔ میرا آج کی تاریخ میں ہزاروں سال پرانے اس قصے کو بیان کرنا اس علم اور اس کی طاقت کا واضح ثبوت ہے اور نہ صرف اسے نام دینے اور گویائی کی قوت ملی بلکہ ساتھ ساتھ اسے عقل سلیم اور ذہانت بھی عطا ہوئی جو حضرت حوا کے نام دینے والے واقعے سے واضح ہے۔ وہ اپنے بُرے اور بھلے کا نہ صرف فیصلہ کر سکتا ہے بلکہ ساتھ ساتھ اس بات کا علم نسل در نسل بھی منتقل کر سکتا ہے۔
اسی طرح یہ بھی واضح ہے کہ اللہ رب العزت کو معلوم تھا کہ ہمارے جد امجد اس درخت کا پھل ضرور کھائیں گے۔ چوںکہ بارگاہ رب سے یہ اعلان تو پہلے ہی ہو چکا تھا کہ میں "زمین"میں اپنا نائب بنانے جا رہا ہوں ،یہ تھوڑی کہا گیا تھا کہ میں "جنت" میں اپنا نائب بنا رہا ہوں۔اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ پھر درخت سے کیوں روکا؟ اور صرف ایک پھل کھانے پر جنت سے کیوں نکالا؟ یہ دراصل انسان کی تخلیق اور تکمیل کا آخری مرحلہ تھا، یہ وہ پہلا از خود فیصلہ تھا جو انسان نے کیا ۔ یہ اس بات کی نشان دہی تھی کہ اب یہ خاکی مخلوق تیار ہے کہ اپنی امتحان گاہ میں بھیج دی جائے اور ایک مقررہ وقت تک اپنے علم الاسما کو استعمال کرتے ہوئے اپنا ذہنی علمی اور عمرانی ارتقاء کرے اور ساتھ ساتھ علم وحی کی متلاشی رہے اور جب بھی رسول اور پیغمبر بارگاہ ربانی سے ہدایات لے کر آئیں یہ انسان ان کی تصدیق کر کے اپنے لیے نجات کی راہ ہموار کرے۔

یوں انسان کو علم کا ہتھیار دے کر بھیجا اور ساتھ ساتھ اس کی نجات سے جڑی تین باتیں اس کے اندر سختی سے بٹھا دی گئیں۔ اول یہ کہ جنت میں وقت گزارنے کا موقع دے کر اس کے دل میں لاشعوری طور پر اس کی محبت بھر دی گئی اور یہ بتا دیا گیا کہ یہی تمہارا اصل مقام ہے لقد خلقنا الانسان فی احسن تقویم اور پھر یہ جو نکالے جانے کے باعث تم اسفل سافلین ہو گئے ہو تو اپنے اعمال اور اٹھان سے اپنی کھوئی ہوئی ساکھ دوبارہ بحال کرو اور اپنا اصل مقام دوبارہ تلاش کرو ،یہی تمہارا امتحان ہے۔ پھر شیطان کی وجہ سے اس مقام کا چھننا اس کے اندر اس بات کو بٹھا گیا کہ شیطان میرا کھلا دشمن ہے جس کی چال سے مجھے ہر دم ہوشیار رہنا پڑے گا اور آخر میں یہ بھی سکھایا گیا ہے کہ یہ سفر یقینا بہت لمبا اور مشکل ہو گا، تکلیف بھی ملے گی مشکلات بھی آئیں گی بشری کمزوری کے باعث گناہ بھی سرزد ہوں گے ایسے میں کیا کرنا ہے؟ ایسے میں سارا غرور و تکبر ایک طرف رکھ کر صدق دل سے اللہ سے معافی مانگنی ہے اور رجوع کرنا ہے ۔ اللہ ہم سب کو ان نصیحتوں پر عمل کرنے توفیق دے ۔ آمین

اشتراک بذریعہ: الف کتاب

Now, You can also Comment by your Facebook account Below.

قرآن کہانی ۔۔۔ حضرت آدم علیہ السلام   مصنف:علی منیر فاروقی بشکریہ: الف کتاب الحمد للّٰہ و کفی والسلام علی محمد مصطفی ۖ۔ اللہ ت...

پیغامِ قرآن و حدیث


 قرآن کریم اللہ نے ہم انسانوں کی ہدایت کے لئے رسولَ اکرمﷺ کے ذریعے ہم تک پہنچایا تاکہ ہم اس کی روشنی میں اپنی ذندگی کو بسر کرے اللہ کی خوشنودی اور اس کی وعدہ کی گئی جنت کی امیدواری حاصل کریں مگر عربی زبان سے نا واقفیت کی بنا پر ہم میں سے زیادہ تر لوگ اس پیغام سے محروم رہ جاتے ہیں جو کہ قرآن کا مقصد ہے۔

 قرآن و حدیث کی دعوت لوگوں تک پہنچانے کی جو ذمہ داری ہم پر لاگو ہوتی ہے اس مقصد کے لیے "پیغامِ قرآن و حدیث ٹرسٹ" نے آسان اور با محاورہ اردو مفہوم پر مشتمل کتاب  "پیغامِ قرآن و حدیث"  مرتب کی ہے۔ 

اس سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے "پیغامِ قرآن" کی ویب سائٹ http://www.paighamequran.com/ اور اس کے علاوہ بلاگ http://paighamequran.blogspot.com حاضر ہے۔

Now, You can also Comment by your Facebook account Below.

 قرآن کریم اللہ نے ہم انسانوں کی ہدایت کے لئے رسولَ اکرمﷺ کے ذریعے ہم تک پہنچایا تاکہ ہم اس کی روشنی میں اپنی ذندگی کو بسر کرے اللہ کی ...

قیمتی باتیں















Now, You can also Comment by your Facebook account Below.

Now, You can also Comment by your Facebook account Below.

آج کی بات ... 16جون 2016


بعض اوقات عبادتیں نہیں ندامتیں قبول ہو جاتى ہیں....

Now, You can also Comment by your Facebook account Below.

بعض اوقات عبادتیں نہیں ندامتیں قبول ہو جاتى ہیں.... Now, You can also Comment by your Facebook account Below.

آج کی بات ۔۔۔ 15 جون 2016



بڑوں کا احترام اُس وقت کیجئے جب آپ جوان ہوں
کمزوروں کی اُس وقت مدد کیجئے جب آپ توانا ہوں
جب آپ غلطی پر ہوں تو اپنی غلطی مان لیجئے
کیونکہ ایک وقت آئے گا
جب آپ بوڑھے اور کمزور ہوں گے اور یہ احساس بھی پیدا ہو گا کہ آپ غلطی پر تھے
لیکن
اُس وقت آپ صرف پچھتا ہی سکیں گے


مفید عوامل از افتخار اجمل بھوپال



Now, You can also Comment by your Facebook account Below.

بڑوں کا احترام اُس وقت کیجئے جب آپ جوان ہوں کمزوروں کی اُس وقت مدد کیجئے جب آپ توانا ہوں جب آپ غلطی پر ہوں تو اپنی غلطی مان لیجئے کیون...

خدا کی طرف کے سب دروازے بند مت کرلینا!


خدا کی طرف کے سب دروازے بند مت کرلینا!

امام احمد بن حنبلؒ کہتے ہیں: ایک بار راہ چلتے ہوئے میں نے دیکھا، ایک ڈاکو لوگوں کو لوٹ رہا ہے۔ کچھ دنوں بعد مجھے وہی شخص مسجد میں نماز پڑھتا نظر آیا۔ میں اس کے پاس گیا اور اسے سمجھایا کہ تمہاری یہ کیا نماز ہے۔ خدا کے ساتھ معاملہ یوں نہیں کیا جاتا کہ ایک طرف تم لوگوں کو لوٹو اور دوسری طرف تمہاری نماز خدا کو قبول اور پسند آتی رہے۔ ڈاکو بولا: امام صاحب! میرے اور خدا کے مابین تقریباً سب دروازے بند ہیں۔ میں چاہتا ہوں کوئی ایک دروازہ میرے اور خدا کے مابین کھلا رہے۔
کچھ عرصہ بعد میں حج پر گیا۔ طواف کے دوران دیکھتا ہوں ایک شخص کعبہ کے غلاف سے چمٹ کر کھڑا کہتا جا رہا ہے: میری توبہ، مجھے معاف کردے۔ میں اس نافرمانی کی طرف کبھی پلٹنے والا نہیں۔ میں نے دیکھنا چاہا اس بےخودی کے عالم میں آہیں بھر بھر کر رونے والا کون خوش قسمت ہے۔ کیا دیکھتا ہوں، یہ وہی شخص ہے جسے میں نے بغداد میں ڈاکے ڈالتے دیکھا تھا!!!
تب میں نے دل میں کہا: خوش قسمت تھا، جس نے خدا کی طرف جانے والے سب دروازے بند نہیں کر ڈالے؛ خدا مہربان تھا جس نے وہ سبھی دروازے آخر کھول ڈالے!

*****
تو بھائی کیسے بھی برے حال میں ہو، کتنے ہی گناہگار ہو… خدا کے ساتھ اپنے سب دروازے بند مت کر لینا۔ جتنے دروازے کھلے رکھ سکتے ہو انہیں کھلے رکھنے کےلیے شیطان کے مقابلے پر مسلسل زور مارتے رہنا… اور کبھی ہار مت ماننا۔ کوئی ایک بھی دروازہ یہاں کھلا مل گیا تو کچھ بعید نہیں وہ سب دوروازے ہی کھل جائیں، جن کے بارے میں تمہیں کبھی آس نہ تھی کہ خدا کی جانب سفر میں ان سب خوبصورت راہوں سے تمہارا کبھی گزر ہو گا!!!

قُلْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللَّـهِ ۚ إِنَّ اللَّـهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا ۚ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ   وَأَنِيبُوا إِلَىٰ رَبِّكُمْ وَأَسْلِمُوا لَهُ مِن قَبْلِ أَن يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ (الزمر:)

کہہ دو کہ اے میرے بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کر لی ہے! خدا کی رحمت سے ناامید نہ ہونا۔ خدا تو سب گناہوں کو بخش دیتا ہے۔ (اور) وہ تو بخشنے والا مہربان ہے۔ رجوع کر لو اپنے پروردگار سے اس سے پہلے کہ تم پر عذاب آ واقع ہو…

خیال رکھنا… خدا کی جانب کبھی پشت مت کرنا!

 
Now, You can also Comment by your Facebook account Below.

خدا کی طرف کے سب دروازے بند مت کرلینا! امام احمد بن حنبلؒ کہتے ہیں: ایک بار راہ چلتے ہوئے میں نے دیکھا، ایک ڈاکو لوگوں کو لوٹ ر...

گوگل اور داعی !


  گوگل اور داعی !

گوگل میپ میں جب آپ اپنی لوکیشن اور منزل Set کر دیتے ھیں تو پھر وہ نیویگیشن شروع کر دیتا ھے ،، اگر آپ اپنے رستے سے ھٹتے ھیں اور اس کی کمانڈ کو فالو نہیں کرتے ،ٹریک تبدیل کر لیتے ھیں اور رائٹ یا لیفٹ اس کی ھدایت کے مطابق نہیں لیتے ،، تو وہ گالیاں نہیں دیتا ،، اس کا کام یہ ھے کہ وہ فورا اگلا قریب ترین ایگزٹ دکھانا شروع کر دیتا ھے کہ اچھا چلو اب اگلے انٹرچینج سے دائیں یا بائیں لے لینا اور وہ یہ کام بڑے صبر کے ساتھ آپ کی منزل کے سامنے پہنچ جانے تک کرتا رھتا ھے یہی کام ایک مبلغ اور داعی کا ھے ، ایک عالم اور مفتی کا ھے کہ وہ بندے کو اس کی آخری سانس تک بتاتا رھے کہ اس کا قریب ترین ایگزٹ کونسا ھے ،، اسے کافر ،مرتد ، زندیق ، قرار دینا اس کا کام نہیں ،، اسی کام کے لئے 50 ھزار سال کا دن رکھا گیا ھے ،، یہاں تک کہ اگر بندے نے توبہ کی نیت بھی کر لی اور اس کے بعد عمل کی مہلت نہ ملی تو نجات پا گیا کیونکہ "انما الاعمال بالنیات" ،،

اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ھے کہ اگر گٹھلی تمہارے ھاتھ میں ھے اور تم اس کو بونے کے لئے بیٹھے ھو کہ قیامت آ گئ ھے تو اس کو بوئے بغیر مت اٹھنا ، اس لئے کہ درخت اگانے کا اجر تمہیں نہیں ملتا ، درخت بونے کا اجر ملتا ھے ، اور شاید یہی اجر دائیں پلڑے کو جھکا دے ،،، 

ھمارا کام یہ ھے کہ بڑے سے بڑے گنہگار کو گناہ سے نکلنے کا رستہ بتائیں نہ کہ اسے فاسق فاجر کہہ کر اس کی توھین کریں اور اس کو جھڑکیں ، اس کا فسوق اور فجور اسی لمحے ختم ھو گیا تھا جب اس میں ندامت عود کر آئی تھی ،، اللہ نے اسے ھمارے پاس علاج کے لئے بھیجا تھا تو اس کی ندامت قبول فرما کر بھیجا تھا اور اگر ھم نے اسے کھو دیا تو شاید بہت کچھ کھو دیا ،
 بہت کچھ،،،

منقول

Now, You can also Comment by your Facebook account Below.

  گوگل اور داعی ! گوگل میپ میں جب آپ اپنی لوکیشن اور منزل Set کر دیتے ھیں تو پھر وہ نیویگیشن شروع کر دیتا ھے ،، اگر آپ اپنے رستے س...

مغفرت کا مہینہ (استاد نعمان علی خان) حصہ ششم

جب آپ کسی خاص شخصیت سے ملاقات کرتے ہیں تو ان کے بتائے گئے وقت پہ کرتے ہیں.
لوگ پوچھتے ہیں اللہ سے مانگنے کا بہترین وقت کونسا ہے.. پر دیکھیں اللہ نے یہاں کیا فرمایا ہے
*إِذَا دَعَانِ* جب بھی، کسی بھی لمحے میں، جب بھی پکارنے والا مجھے پکارتا ہے، میں اسے فوراً جواب دیتا ہوں. اللہ نے یہ دعوت تمام انسانوں کو دی ہے، کہ مجھے جس مرضی وقت پکارو!
اور ہم پھر بھی نہیں پکارتے اُسے...
اللہ یہ سب ہمارے لیے کر رہا ہے، اب ہمیں اس کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ ہمارے لیے کیا حکم ہے اس دعوت کے بعد؟
فرمایا: *فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي* عربی میں اس کا مطلب ہے -تم کم از کم میری بات ماننے کی کوشش کرو-
اللہ فرمارہے ہیں تم مجھ سے اتنا کچھ مانگ رہے ہو، تو کم از کم کوشش ہی کرو میری بات بھی ماننے کی.
کیا آپ جانتے ہیں ہم سورہ فاتحہ میں اللہ سے کیا مانگتے ہیں؟
*ہدایت* اور اللہ ہم سے کیا چاہتے ہیں؟ *عبادت*
اور ہم مدد بھی مانگتے ہیں،
*ایاک نعبد وایاک نستعین*
پر اس سے پہلے کہ ہم اللہ سے اپنے لیے کچھ مانگیں ہم اس سے بتاتے ہیں کہ ہم اس لیے کیا کریں گے.
ایسا ہی ہے نا؟
م تیری ہی عبادت کرتے ہیں، اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں اس کے بعد ہم ہدایت کی دعا کرتے ہیں*
سو جو آپ اللہ کے لیے کرتے ہیں، وہ سب سے پہلے ہونا چاہیے، ہماری دعاوں اور چاہتوں کو دوسرے نمبر پر ہونا چاہیے.
مگر ان رمضان کی آیات میں اللہ نے پہلے فرمایا *میں تمہاری پکار سنوں گا* اور اس کے بعد کہا *تم میری مانو*
یہاں اللہ نے یہ نہیں کہا کہ پہلے تم میری مانو پھر میں تمہیں سنوں گا!سبحان اللہ!
پھر اللہ نے فرمایا: وَلْيُؤْمِنُوا بِي
 اور مجھ پہ ایمان رکھو، مجھ پر اعتبار کرو.
لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ
 تاکہ تم ہدایت پالو! تاکہ تم نیکوکاروں میں سے بن جاو. .

کچھ چیزیں جو میں چاہوں گا آپ اس رمضان میں کریں:
اپنا گول سیٹ کریں، پہلا گول آپ کا یہ ہونا چاہیے کہ آپ نے تقویٰ اختیار کرنا ہے. جو کے روزوں کا مقصد بھی ہوتا ہے.

اور رمضان کا مقصد تین چیزیں ہیں:
- *30 دن کی تربیت مکمل کریں*
- *اللہ کی بڑائی بیان کریں*
- *اور اس کے شکرگزار بن جائیں*

اور جو آخری بات میں کرنا چاہوں گا اب، وہ یہ کہ کس چیز سے ہمارے تقویٰ کو خطرہ ہے. آپ کا اور آپ کی اولاد کے لیے سب سے خطرناک چیز اس وقت "مادہ پرستی" ہے. ہمیں اور ہماری اولاد کو گاڑی، نت نئے اسمارٹ فونز، برانڈڈ کپڑے، گانے، موویز ان سب کی لت لگ چکی ہے. ہمیں ہر چیز برانڈڈ چاہیے ہوتی ہے. آپ کو فیس بک پر کتنے لائکس ملے، آج آپ نے کونسے مال جانا ہے،ہم سب اس چیز کے پیچھے پاگل چکے ہیں..ہماری زندگی کا دارومدار ہی یہ سب بن گیا ہے.
اور یہ ایک افسوسناک المیہ ہے، کیونکہ ہماری نوجوان نسل بہت طاقتور ہے، یقین مانیں جس دن یہ نوجوان قرآن طرف لوٹ آئے تو یہ دنیا بدل دینے کی طاقت رکھتے ہیں. یہ دنیا ایک خوشحال جگہ بن جائے گی صرف اگر ہمارے نوجوان قرآن طرف آجائیں. مگر ہماری نوجوان نسل سامسنگ، آئی فون، فیس بک، ٹویٹر پر مصروف ہے.
آپ انہی سب چیزوں کا استعمال اچھے کاموں کے لیے بھی کرسکتے ہیں. جیسے کہ تلوار بہت اچھی ہے جب تک دشمن کی طرف ہو، مگر جب آپ اسے اپنی طرف کرلیتے ہیں تو آپ کے لیے موت ہے.
سو اس رمضان اس obsession (جنون) کو چھوڑدیں، لاگ آؤٹ کریں فیس بک سے، ٹویٹر سے، ساری گیمز ڈیلیٹ کریں، اس رمضان کو صرف اللہ کی یاد میں گزاریں، اور مجھے نہیں پرواہ کہ آپ رمضان کے بعد واپس سب انسٹال کرلیں گے مگر کم از کم رمضان میں نہیں. 


اور مادہ پرستی چھوڑنے کا ایک حل ہے، قرآن!
قرآن پڑھیں، آپ جتنا پڑھیں گے آپ کے اندر سے چیزوں کی خواہش ختم ہوتی جائے گی. کیونکہ ہم دنیا میں جتنا مال اکٹھا کرتے ہیں، ہمیں وہ ہمیشہ کم ہی لگتا ہے. ہم "اور" کی طلب میں رہتے ہیں. ہماری بھوک کبھی نہیں ختم ہوسکتی. اس لیے قرآن پڑھیں. اس سمجھیں. آپ کو اتنی خوشی نصیب ہوگی کہ آپ کے اندر سے خالی پن ختم ہوجائے گا. 


ہماری نوجوان آج ان کاموں میں مبتلا ہے، مجھے افسوس ہوتا ہے، پر اس سب میں ہماری اپنی غلطی ہے کیونکہ ہم نے انہیں کچھ اچھا عطا نہیں کیا. ہم نے انہیں قرآن نہیں دیا.

اس رمضان کوئی گول سیٹ کریں، میرا مشورہ ہے کہ آپ کچھ چھوٹی سورتیں حفظ کریں، اور اکیلے مت کیجیے گا، اپنی فیملی کے ساتھ کریں. اسے فیملی پراجیکٹ بنالیں اس رمضان کے لیے.
جیسے کہ سورہ جمعہ حفظ کریں، یا سورہ منافقون، سورہ تغابن. کم از کم یہ دو یا تین ضرور کریں..
اور ساتھ ہی ساتھ اس سورتوں پر درس سنیں،
میں نے ان سورتوں کے متعلق اس لیے کہا ہے کیونکہ ان میں مسلم امت کے متعلق بتایا گیا ہے جو اپنا ایمان کھوتی جارہی ہے اور اللہ ان کے ایمان کو واپس سے مضبوط کر رہا ہے.

اللہ اس رمضان کو ہمارے لیے لائف چینجنگ (زندگی بدل دینے والا) رمضان بنا دے. ہم اللہ کے اور قریب ہوجائیں، نماز کے پابند ہوجائیں، قرآن کو اپنا ساتھی بنا لیں، اور ان عادتوں کو چھوڑدیں جن کے باعث ہم اللہ سے دور ہورہے ہیں.
آمین.

-استاد نعمان علی خان

جب آپ کسی خاص شخصیت سے ملاقات کرتے ہیں تو ان کے بتائے گئے وقت پہ کرتے ہیں. لوگ پوچھتے ہیں اللہ سے مانگنے کا بہترین وقت کونسا ہے.. پر د...

رمضان کریم


اللھم بلغنا رمضان..
سال کے بارہ مہینوں کی مثال ..... جیسے یعقوب (علیہ السلام) کے بارہ بیٹے..
اولاد تو سب تھے لیکن یوسف (علیہ السلام) سے کچھ خاص ہی راز و نیاز..
بارہ مہینوں میں رمضان کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے..
پھر جس طرح خدا نے اکیلے یوسف (علیہ السلام) کی دعا پر ان سب کو بخش دیا ، اسی طرح رمضان کی برکت سے وہ باقی گیارہ مہینوں کے گناہ بخش دیتا ہے..
اور دیکھو کیا شان ہے یوسف (علیہ السلام) کی !
گیارہ بیٹوں کے پاس ہوتے ہوئے ، صبح شام ان سے خدمت سیوا کراتے ہوئے باپ اندھا ہوجاتا ہے لیکن یوسف (علیہ السلام) کی ایک مہک ہی اس کی بینائی لوٹا دیتی ہے..
کوئی کوئی اولاد ایسی بھی ہوتی ہے !
اگر 'یعقوب (علیہ السلام) کی نظر' پا سکو تو کیا بعید رمضان کے آنے سے پہلے 'رمضان کی مہک' ہی تمہاری بینائی لوٹا دے..
"محروم تماشا کو پھر دیدہ بینا" ملنے کا ایک موقع !
امام ابن جوزی رحمہ اللہ.. "بستان الواعظین" سے اقتباس..
-------------------------------------------------------
السلام و علیکم ورحمۃ اللہ
الحمد للہ پھر سے رمضان ہم پر سایہ فگن ہے .. اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس رمضان قرآن سے صحیح طور سے رشتہ جوڑنے اور عمل کی توفیق عطا فرمائے اور ہماری عبادات و اعمال کو اپنی بارگاہ میں مقبول فرمائے آمین!! دعاوں میں یاد رکھئیے گا.

اللھم بلغنا رمضان.. سال کے بارہ مہینوں کی مثال ..... جیسے یعقوب (علیہ السلام) کے بارہ بیٹے.. اولاد تو سب تھے لیکن یوسف (علیہ السلا...

مغفرت کا مہینہ (استاد نعمان علی خان) حصہ پنجم


وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ ۖ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ ۖ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ
وَإِذَا کا معنی ہے "جب". انگریزی اور عربی میں "جب" اور "اگر" میں بہت فرق ہے. اب ان دونوں میں فرق دیکھیں.
ایک ماں ہے جس کا بیٹا فوج میں ہے. اور اب وہ جنگ میں ہے. اس ماں کو اب اپنے بیٹے کی یاد آرہی ہے مگر کیونکہ وہ جنگ میں ہے اس لیے ماں اس سے رابطہ نہیں کرپارہی. اب اگر آپ اس سے اس کے بیٹے کے بارے میں بات کریں گے تو کیا وہ یی کہے گی "جب میرا بیٹا واپس آجائے گا تو میرے دل کو تسکین نصیب ہوگی"یا پھر کہے گی "اگر میرا بیٹا واپس آجائے گا تو میرے دل کو تسکین نصیب ہوگی"؟
وہ کہے گی " "جب میرا بیٹا واپس آجائے گا "
کیونکہ اگر وہ کہے گی کہ "اگر میرا بیٹا واپس آئے گا" تو اس کا مطلب ہوگا کہ اسے اپنے بیٹے کی واپسی کی امید نہیں ہے. اور اگر "جب" کہے گی تو مطلب ہوگا کہ وہ اس کی منتظر ہے، اور اسے لگتا ہے کہ وہ ضرور آئے گا.
جب آپ کسی کے منتظر ہوتے ہیں اور ان سے دور رہنے کا تصور نہیں کرسکتے تو آپ یہ نہیں کہتے کہ اگر وہ آئے گا، آپ کہتے ہیں جب وہ آئے گا، کیونکہ آپ ان سے دوری کا تصور نہیں کرسکتے، امید نہیں چھوڑسکتے. 

اللہ فرماتے ہیں: جب میرا بندہ میرے بارے میں دریافت کرتا ہے" اللہ نے یہ نہیں فرمایا " کہ اگر میرا بندہ میرے بارے میں دریافت کرے"

کیونکہ، وہ یہ نہیں کہہ رہا کہ ہوسکتا ہے کوئی اللہ کے بارے میں دریافت نہ کرے، اللہ تو آپ کے دریافت کرنے کا منتظر ہے. وہ تو اس انتظار میں ہے کہ آپ اس کے متعلق پوچھیں. سبحان اللہ!
اس لفظ میں، امید، طلب، محبت چھپی ہے. اگر اللہ کو لوگوں کی پرواہ نہ ہوتی تو یہاں "ان سالک" ہوتا.
سَأَلَكَ، لفظ اذا فعل ماضی اور فعل حال دونوں کے ساتھ استعمال ہوتا ہے. پر جب یہ فعل حال کے ساتھ آتا ہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے "بار بار".یعنی اگر میرا بندہ میرے بارے میں بار بار دریافت کرتا ہے"تب یہاں "اذا اَسْاَلُکَ" استعمال ہوتا. مگر آیت میں اذا سَاَلَکَ ہے، یہ فعل ماضی ہے. یہ تب آتا ہے جب کوئی چیز "ایک دفعہ" ہوتی ہے. یعنی، اللہ اس انتظار میں ہے کہ اس کا بندہ اس کے متعلق دریافت کرے، چاہے پھر ایک ہی دفعہ، پر کرے تو صحیح.
اور دریافت کس سے کرتے تھے؟ "رسول اللہ صل اللہ علیہ والہ وسلم سے"
پھر آگے اللہ نے فرمایا " عِبَادِي" میرے بندے!
اب اللہ نے یہ نہیں کہا "جب کوئی مومن میرا پوچھے، یا کوئی لوگوں میں سے،بلکہ کہا "میرے بندے"
عبادی کے آخر میں *ی* کا مطلب ہے _میرے_
قرآن میں جس جگہ پر بھی اللہ نے "میرے" استعمال کیا ہے، یا تو وہ بہت محبت کے جذبے سے فرمایا ہوتا ہے یا پھر بہت ہی خفگی سے.
اور یہ آیت اللہ کی محبت بیان کرتی ہے.
ایسا ہوتا ہے نا جب آپ کسی سے دور ہوتے ہیں تو آپ ان کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں *وہ میرا بھائی ہے*. اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ وہ آپ کی ملکیت ہیں پر آپ کے ایسا کہنے میں ان کے لیے محبت چھپی ہوتی ہے.
اور ممکن ہے یہ *عباد* اللہ کی عبادت بھی نہ کرتے ہوں، مگر پھر بھی اللہ نے انہیں اپنے بندے فرمایا. .
یہ عباد، اللہ کے متعلق رسول اللہ صل اللہ علیہ والہ وسلم سے دریافت کرتے تھے، اب اگر دیکھا جائے تو آیت کو کچھ یوں ہونا چاہیے تھا.
*جب وہ تم سے میرے متعلق دریافت کریں (اے رسول) تو ان سے کہہ دو میں قریب ہوں*
مگر آیت میں ایسا نہیں ہے. آیت میں اللہ فرماتے ہیں *جب وہ تم سے میرے متعلق دریافت کرتے ہیں (اے رسول)تو میں قریب ہوں*
_تو ان سے کہہ دو_ یہاں پر نہیں کہا گیا.
کیوں نہیں ہے؟
ایک مثال سے سمجھاتا ہوں:
*کوئی شخص رسول اللہ صل اللہ علیہ والہ وسلم کے پاس تشریف لاتا ہے اور دریافت کرتا ہے کہ کیا اللہ میرے دعا قبول کریں گے؟ مجھ سے بہت سی غلطیاں سرزد ہوجاتی ہیں. تو کیا تب بھی اللہ میری سنیں گے؟
اب ہوتا ایسا ہے کہ اللہ رسول اللہ صل اللہ علیہ والہ وسلم کو جواب دینے کا نہیں کہتے بلکہ *خود جواب دیتے ہیں*
اللہ خود آپ کو اور مجھے جواب دیتے ہیں. اس لیے یہاں کہا ہی نہیں گیا کہ اے رسول ان سے کہہ دو، بلکہ اللہ نے خود فرمایا *میں قریب ہوں*
اور یہاں فانی استعمال ہوا، انا/انی تب استعمال ہوتا ہے جب کوئی شک و شہبات میں ہو.
یہاں اللہ نے کہا ہے کہ تمہیں مجھ پر یقین نہیں، میں خود جواب دیتا ہوں، میں قریب ہوں. تم کبھی شک میں نہ پڑنا کہ میں قریب نہیں ہوں. میں تو کبھی دور گیا ہی نہیں، تم گئے تھے، میں نے کبھی محبت کرنا نہیں چھوڑی بلکہ تم نے چھوڑدی تھی.
اور قریب کا مطلب ہے "ہمیشہ نزدیک ہوں، قریب ہوں"
اللہ کے کتنے نام ہیں؟ کم از کم 99.
یہاں اللہ کی کونسی صفت استعمال ہوئی؟
رسول اللہ سے کیا کہا گیا کہ جب لوگ میرے متعلق دریافت کریں تو *میں قریب ہوں*.
اللہ کی یہ صفت یہاں بیان ہوئی کہ وہ قریب ہے.
کیونکہ جب وہ قریب ہے، تو آپ کا اس سے بات کرنا آسان ہوجاتا ہے. آپ اس کی صحیح سے عزت کرسکتے ہیں.
اسٹوڈنٹس اس بات کو اچھے سے سمجھ سکتے ہیں. جب ٹیچر قریب ہو تو آپ کا رویہ کچھ اور ہوتا ہے. جب ٹیچر کلاس سے باہر جاتے ہیں، تو کچھ اور ہوتا ہے. خاص طور پر امتحان کے دوران جب ٍٹیچر آکر دیکھتے ہیں کہ آپ پرچہ کیسے حل کر رہے ہیں تو آپ ڈر جاتے ہیں، کبھی ہاتھ سے چھپاتے ہیں تو کبھی آپ کو ملک الموت یاد آجاتا ہے.
پر جیسے ہی ٹیچر کہیں جاتا ہے، آپ کا رویہ بالکل مختلف ہوجاتا ہے.
اللہ فرمارہا ہے وہ قریب ہے، ہر وقت قریب ہے.. تو کیا آپ کا رویہ مختلف نہیں ہونا چاہیے؟
آگے اللہ نے فرمایا * أُجِيبُ* عربی میں اس کا معنی ہے *فوراً جواب دینا*
اللہ ہماری دعاوں کا فوراً سے جواب دیتا ہے.
اور یاد رکھیں، یہ رمضان کی آیات ہیں، آپ اس مہینے اللہ کے قریب ہوں، اس سے زیادہ سے زیادہ اس مہینے مانگیں، قرآن پڑھیں اور پھر اس سے مانگیں، بار بار پڑھ کر مانگیں. یہ اپنا ٹاسک رکھ لیں رمضان کے لیے.
رمضان کا مزہ ہی دعا میں چھپا ہے!
اگر کوئی شخص بہت زیادہ دعا کرتا ہے تو اس کے لیے لفظ *دعا* ہی استعمال ہوتا ہے.
پر اگر کوئی ایک ہی دفعہ دعا مانگتا ہے، یعنی بہت عرصے بعد ایک دفعہ اللہ کو پکارتا ہے، تو کہا جاتا ہے *دَعْوَة*َ. اللہ نے فرمایا *دَعْوَةَ الدَّاعِ* _میں اس کو بھی فوراً جواب دیتا ہوں جو عرصے بعد ایک ہی دفعہ مجھے پکارتا ہے_ سبحان اللہ!
اس لیے یہ مت سوچا کریں کہ میں فلاں کام نہیں کرتا ہوں اس لیے اللہ میری نہیں سنیں گے.
کبھی بھی امید کا دامن مت چھوڑیں..چاہے آپ ایک ہی دفعہ دعا مانگ رہے ہیں.
َ الدَّاعِ *جو اللہ کو پکارتا ہے*
اللہ نے یہ بھی نہیں کہا کہ میں اس کو جواب دونگا جو مومن ہے، یا صالح ہے، یا متقی ہے، بلکہ کہا *جو کوئی بھی مجھے پکارتا ہے* میں سب کے قریب ہوں. اللہ آپ کو تب بھی پہچانے گا جب آپ سالوں بعد اس سے مانگیں گے. وہ انسانوں طرح آپ کو بھول نہیں جاتا. 

جاری ہے ۔۔۔۔ 

وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ ۖ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ ۖ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا ...

فبأي آلاء ربكما تكذبان?


کوئی پندرہ سال قبل میرے بڑے بھائی کا ایک زبردست ایکسیڈنٹ ہوا جس میں اس کے جسم کی بہت سی ہڈیاں ٹوٹ گئیں. ایک سال تک مختلف آپریشن ہوتے رہے اور جسم میں لوہے کی پلیٹیں ڈالی گئیں. اب وہ الحمدللہ الحمدللہ الحمدللہ پوری طرح تندرست ہے مگر اس دوران ایک قیامت پورے گھر پر گزرتی رہی. میں بھائی کے ساتھ ہی زیادہ وقت گزارتا تھا. ہسپتال میں جب شدت تکلیف سے وہ چیخیں مارتا تو میں بھی اس تکلیف کو محسوس کرتے ہوئے نادانستہ اپنا جسم بری طرح نوچ لیتا. اس دوران بہت کچھ سیکھنے اور بہت کچھ غور کرنے کو بھی ملا. ایک روز بھائی کے پاس بیٹھا تھا اور اللہ پاک کی بیشمار نعمتوں کا ذکر ہورہا تھا. بھائی کہنے لگے کہ اللہ رب العزت کی ان گنت نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت 'بیہوش' ہوجانا ہے. میں نے حیرت سے استفسار کیا ، بیہوش ہوجانا کیسے نعمت ہے؟ انہوں نے بتایا کہ جب تکلیف ایک حد سے زیادہ بڑھ جاتی ہے تو وہ خود بخود بیہوش ہوجاتے ہیں. اس طرح اللہ پاک اپنے بندے کو اس کی حد سے زیادہ تکلیف میں نہیں ڈالتا اور حد گزرنے پر اسے درد سے عارضی طور پر بے نیاز کردیتا ہے. اللہ اکبر .. کتنی ہی بیشمار نعمتیں ایسی ہیں جنہیں ہم نعمتیں سمجھتے ہی نہیں.
۔
اسی دوران ایک آپریشن میں بھائی کے ہاتھ کی سرجری کی گئی. جب ہوش میں آئے تو ہاتھ مکمل کام کر رہا تھا مگر کوئی نس دبی رہ جانے کی وجہ سے محسوس کرنے کی صلاحیت کھو بیٹھا تھا. لہٰذا اب نہ تو وہ کھولتی ہوئی گرم چائے اور تازہ برف میں کوئی فرق کرسکتا تھا ، نہ ہی اسے یہ احساس ہوتا کہ کسی چیز کو اٹھانے کے لئے کتنی طاقت لگانا ضروری ہے؟ چانچہ کبھی تو کسی چیز کو اتنی طاقت سے اٹھاتا کہ وہ دور جاگرے اور کبھی کسی ہلکی سی چیز کو اٹھا کر پسینے میں شرابور ہوجاتا. سرجن نے دوبارہ آپریٹ کیا تو الحمدللہ حساسیت ہاتھ میں واپس لوٹ آئی. اللہ اکبر .. اس واقعہ سے قبل میں نے کبھی خیال بھی نہ کیا تھا کہ لمس محسوس کرنا اتنی عظیم نعمت ہے. میرے دوستوں اپنے رب کا کثرت سے شکر کیا کرو. ان نعمتوں کا جن کو تم جانتے ہو اور ان کا بھی جو تمہاری فہم سے اوجھل ہیں. شکایتیں نہ کرو ، ناشکری نہ کرو، قدر کرنا سیکھو ان لاتعداد آسائشوں اور نعمتوں کا جنہیں بن مانگے تمہارے رب نے تمھیں عطا کر رکھا ہے. کم از کم دن میں ایک بار تو دل سے پکارو .. 'الحمدللہ' 
.
====عظیم نامہ====

کوئی پندرہ سال قبل میرے بڑے بھائی کا ایک زبردست ایکسیڈنٹ ہوا جس میں اس کے جسم کی بہت سی ہڈیاں ٹوٹ گئیں. ایک سال تک مختلف آپریشن ہوتے رہ...

مغفرت کا مہینہ (استاد نعمان علی خان) حصہ چہارم


تصور کریں کہ میں ایک ادارے کا سربراہ ہوں، اور میرے ادارے میں 60 طالب علم ہیں. میں انہیں پانچ گھنٹے پڑھاتا ہوں، پڑھانے کے بعد میں تھک جاتا ہوں. اب ایک طالب مجھے آ کر کہتا ہے کہ "استاد، کیا آپ کے پانچ منٹ مل سکتے ہیں؟"
میں کہتا ہوں، ٹھیک ہے!
اس کے بعد ایک اور طالب آتا ہے اور وہ بھی یہی کہتا ہے.. اور اس کے بعد تیسرا طالب آجاتا ہے..اس طرح چلتا رہتا ہے.. حتٰی کے تمام طلبہ کو مجھے الگ سے پانچ منٹ دینے پڑجاتے ہیں. کتنا وقت لگ گیا مجھے؟ "پانچ گھنٹے"
مگر سب طلبہ کہیں گے کہ ہمیں تو پانچ منٹ ہی ملے تھے!
ایک اور مثال:
اگر ہمیں کسی اسپیشلسٹ، کے پاس جانا ہو تو ہم اپانئنٹمنٹ لیتے ہیں. اور اگر میں اپائنٹمنٹ کے روز پانچ منٹ بھی تاخیر سے پہنچوں تو مجھے دوبارہ سے کچھ دن بعد کی اپانئنٹمنٹ لینا پڑتی ہے کیونکہ وہ پہلے ہی مصروف ہوتا ہے. خاص لوگوں سے ملاقات ان کے اوقات کے مطابق کی جاتی ہے، آپ اپنی مرضی سے نہیں جا سکتے.
ایک آخری مثال:
ایک بزنس کا مالک ہے، اس کے آفس میں ڈھیروں ورکرز (کام کرنے والے) ہونگے. مگر کیا وہ سب کو جانتا ہے؟ نہیں!
کیا سب اس سے آسانی سے رابطہ کر سکتے ہیں؟ نہیں!
اگر سب مالک کو درخواست بھیجیں، تو کیا مالک ان کی سنے گا؟ کیا وہ گارڈ، کی بات سنے گا جا کر؟
ظاہر ہے نہیں!
اب اس آیت کو سمجھیں:
وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ ۖ
اور جب پوچھیں تم سے (اے محمد) میرے بندے میرے بارے میں تو بے شک میں قریب ہوں.
أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ ۖ
جواب دیتا ہوں میں پکارنے والے کی پکار کا، جب پکارتا ہے وہ مجھے 

اللہ آپ کو انتظار نہیں کروائیں گے، آپ کو ملاقات کی ڈیڈلائن نہیں دی جائے گی. بلکہ "میں جواب دونگا تم جب بھی مجھے پکاروگے"

ایک انسان کے لیے یہ ممکن نہیں ہے، اگر میری اولاد میرے پاس بیٹھی ہے اور وہ سب ایک ہی وقت میں مجھ سے گفتگو میں مصروف ہیں تو کیا میں ایک ہی ساتھ ان کو جواب دے سکتا ہوں؟
نہیں!
میں ایک وقت میں ایک ہی کو سن سکتا ہوں.
اللہ رب العزت اپنے رسول صل اللہ علیہ والہ وسلم سے فرماتے ہیں " جب پوچھیں تم سے (اے محمد) میرے بندے میرے بارے میں (کہہ دو ان سے) میں قریب ہوں.
اور میں انہیں جواب دونگا وہ جب بھی مجھے پکاریں گے.
اس دعا کے متعلق بتانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ یہ رمضان آپ زیادہ سے دیازہ قرآن پڑھیں اور دعا مانگیں.
.................................................
جب کبھی بھی آپ کو حلال کمانے کا موقع ملتا ہے، اور دوسری طرف اس (حلال سے) سے زیادہ (مگر حرام) کمانے کا موقع ملتا ہے اور اس لمحے آپ خود کو یاد دہانی کرواتے ہیں کہ وَلِتُكَبِّرُوا اللَّهَ عَلَىٰ مَا هَدَاكُمْ آپ اللہ کی بڑائی بولتے ہیں..
"اللہ اس مال سے بڑا ہے" اس لیے میں حرام طرف نہیں جاونگا.
جب کبھی آپ سورہے ہوتے ہیں اور فجر کی آذان کی آواز آتی ہے، اور شیطان آپ کو اٹھنے نہیں دے رہا ہوتا، مگر اس لمحے آپ خود کو یاد کرواتے ہیں کہ "اللہ سب سے بڑا ہے" میری نیند سے بڑا ہے.. میری نیند سے زیادہ خاص ہے..تب آپ اللہ کو اپنی خواہشات پر ترجیح دیتے ہیں.
اور یہی ٹریننگ آپ نے رمضان میں کرنی ہے، اللہ کو ترجیح دینی ہے .
اور یہ کیوں کرنا ہے؟
وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ
تاکہ تم شکرگزار بن جاو..

اب سوال اٹھتا ہے کہ کس چیز پر شکرگزار بنا جائے؟
آیت کا آغاز ہوا تھا 
" شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ" 
سو جس پہلی نعمت کا ہمیں شکرگزار ہونا چاہیے وہ "قرآن" ہے....
اگر میں آپ کے گھر آتا ہوں اور آپ کو کوئی تحفہ دیتا ہوں، آپ اس تحفے کی تعریف کرتے ہیں اور پھر پھینک دیتے ہیں، وہ بھی میرے سامنے.
یا پھر میں آپ کو کوئی کتاب تحفے میں دیتا ہوں تاکہ آپ اسے پڑھیں مگر آپ اسے غلاف میں رکھ کر گھر کے کسی کونے میں رکھ دیتے ہیں. تو کیا مجھے اچھا لگے گا؟ ظاہر ہے نہیں! کیونکہ میں نے تو وہ کتاب آپ کو دی تھی تاکہ آپ اسے پڑھیں. اور بجائے اس کے کہ آپ شکرگزار بنتے آپ نے اسے پڑھے بغیر اسے کونے میں رکھ دیا، یعنی اس کی قدر نہیں کی.
اللہ نے بھی فرمایا، تاکہ تم شکرگزار بن سکو. یعنی،آپ قرآن کی قدر کریں.
رمضان کے اختتام پر آپ کا قرآن سے نیا تعلق قائم ہونا چاہیے،رمضان کے بعد بھی آپ اس کے متعلق اور جاننا چاہیں، اس کی تلاوت کرنا چاہیں..اسے بھول نہ جائیں..
اللہ رب العزت نے ہمیں خود سے بات کرنے کا ڈائریکٹ لنک عطا کیا ہے، اور کسی مذہب میں یہ سہولت نہیں ہے.ہم نماز کے دوران اللہ سے ڈائریکٹ بات کر رہے ہوتے ہیں. صلاہ کا معنی ہی "لنک/کنکشن" کا ہے. اور اللہ کے لفظ، جن کی ہم تلاوت کرتے ہیں وہ ہمیں اللہ سے جوڑتے ہیں.
جتنا زیادہ آپ قرآن سے جڑے رہیں گے اتنا ہی زیادہ آپ کا اللہ سے تعلق بڑھے گا.
جتنا زیادہ آپ قرآن سے منقطع رہیں گے اتنا ہی منقطع آپ اللہ سے ہوتے جائیں گے.
آپ کا اور میرا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ ہم نے اس کتاب سے رابطہ قائم رکھنا ہے، اس کے نزدیک ہونا ہے، دور نہیں.
اور کوئی بھی کبھی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ قرآن کے بہت قریب ہے، کیونکہ یہ وہ سمندر ہے جس کا کوئی اختتام نہیں. آپ قرآن کو جتنا سیکھیں گے، آپ پر انکشاف ہوگا کہ آپ اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے.

جاری ہے۔۔۔ 

تصور کریں کہ میں ایک ادارے کا سربراہ ہوں، اور میرے ادارے میں 60 طالب علم ہیں. میں انہیں پانچ گھنٹے پڑھاتا ہوں، پڑھانے کے بعد میں تھک...

مغفرت کا مہینہ (استاد نعمان علی خان) حصہ سوم


جو چیز رمضان کو خاص بناتی ہے وہ روزے نہیں ہیں،
بلکہ "قرآن" ہے.
اب آپ خود سے پوچھیں جب آپ روزہ رکھتے ہیں تو کیا قرآن پڑھتے ہیں؟ کیا قرآن کا ایک صفحہ بھی یاد کرتے ہیں؟ ایک صفحہ چھوڑیں.. صرف دو آیات ہی؟ نہیں!
پھر آپ کیسے اللہ کی بات کو سمجھ رہے ہیں؟
رمضان کا تو مقصد ہی قرآن کی خوشی منانا ہے.
میں نے پہلے کہا تھا کہ ایک قوم کے لیے اس کا کیپیٹل بہت ضروری ہوتا ہے، اور اب مسلمانوں کا نیا کیپیٹل کعبہ تھا. اور جو دوسری چیز ضروری ہوتی ہے وہ "آئین" ہے. اور آئین کیا ہے؟ "قرآن." اور جب آئین لکھا جاتا ہے اور وہ پاس ہوتا ہے تو پوری قوم اس کا جشن مناتی ہے.
ہر وہ قوم جس میں آئین ہوتا ہے ان کا ایک مخصوص ایک دن ہوتا ہے.
ہمارا آئین(قرآن)، رمضان کے مہینے میں نازل ہوا تھا، اللہ نے ہمیں ایک دن نہیں بلکہ پورا مہینہ جشن کے لیے عطا کیا..رمضان کا مہینہ اس بات کا جشن ہے کہ اللہ نے ہمیں ایک نئی امت کے طور پر متعارف کروایا تھا.
اب ایک نئے کیپیٹل،اور آئین کے ساتھ ہمارے اپنے مخصوص دن تھے روزہ رکھنے کے لیے.
پھر اللہ نے فرمایا:
هُدًى لِّلنَّاسِ 
'ہدایت ہے (یہ قرآن) تمام انسانوں کے لیے."

یہ آیت صرف مسلمانوں کے لیے نہیں ہے، یہ مدینہ کے یہودیوں کے لیے بھی تھی. یہ(قرآن) تمام انسانوں کے لیے ہے..
ہمارے دین کی یہ ایک بہت ہی خوبصورت بات ہے. چاہے آپ امریکہ میں رہتے ہیں، یا عرب ممالک میں یا پھر پاکستان.. جب آپ مسجد جاتے ہیں تو امیر اور غریب کے درمیان فرق نہیں کیا جاتا سب ایک ہی صف میں کھڑے ہوتے ہیں.

اللہ نے اس قرآن کو سب کے لیے ہدایت بنا کر بھیجا جس کا مطلب ہے کہ اللہ نے تمام نوع انسان کو برابر کا درجہ دیا ہے، صرف ایک نماز کے آئین سے. ہم لوگ نسل پرست نہیں ہوسکتے کیونکہ ہمارے پاس نماز ہے. 

کیونکہ ہم ایک ہی ساتھ کھڑے ہوکر نماز ادا کرتے ہیں..
ہم برابر ہیں..
میں یہ بات اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ میں نے مسلمانوں کو دوسری قوموں کا مذاق اڑاتے دیکھا ہے. بنگلادیشی پاکستانیوں کی زبان کا مذاق بناتے ہیں، پاکستانی بنگلادیشیوں کا..
کیا ہم لوگ نماز نہیں ادا کرتے؟ اگر ہم اس نماز سے، قرآن سے کچھ نہیں سیکھ رہے تو ہمارا کچھ نہیں بن سکتا.
اگر ایسا ہے تو مطلب کہ ہم صرف مسلمان نظر آتے ہیں اندر ہمارے دل میں کچھ نہیں ہے.

وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَى 
" اور اس میں روشن نشانیاں ہیں ہدایت کی"

اس آیت کو رمضان کے متعلق ہونا چاہیے تھا، کیونکہ اس کا آغاز "شھر رمضان" سے ہوا تھا. مگر اب تک اللہ نے فرمایا کہ اس مہینے میں قرآن نازل ہوا،جو کہ لوگوں کے لیے ہدایت ہے، اور اس میں بہت سی روشن نشانیاں ہیں ہدایت کی، ایسی نشانیاں جنہیں دیکھ کر آپ کہیں گے کہ یہ کتاب اللہ ہی کی طرف سے ہوسکتی ہے. 

وَالْفُرْقَانِ 
"اور یہ (حق کو باطل سے) جدا کرتی ہے"

اب تک اس میں صرف قرآن ہی کا ذکر کیا جا رہا ہے. ایسا کیوں ہے؟
کیونکہ اللہ چاہتے ہیں کہ کوئی بھی مسلمان یہ بات کبھی نہ بھولے کہ رمضان "قرآن" کے بارے میں ہے. یہ اس کتاب کے معجزے کے بارے میں ہے.
پھر فرمایا:
فَمَن شَهِدَ مِنكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْه
سو جوکوئی پائے تم میں سے اس مہینے کو تو لازم ہے اس پر کہ روزے رکھے اس میں
اب ہمیں ایک مہینے روزہ رکھنے کا حکم دے دیا گیا، اور پھر فرمایا : 

وَمَن كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ
اور جو شخص بیمار ہو یا سفر میں تو تعداد پوری کرے دوسرے دنوں میں 

یہودیوں کے لیے دو طریقے تھے کہ یا تو وہ روزہ رکھ لیں یا مسکینوں کو کھانا کھلادیں، مگر اب ہمارے لیے اللہ نے ایک ہی طریقہ رکھا. ان کے لیے تین چار دن تھے روزہ رکھنے کے لیے اور ہمارے لیے پورا مہینہ تھا.
اس میں ہمارے لیے آسانی تھی یا دشواری؟
دشواری تھی! 

مگر اللہ نے فرمایا:
يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ
چاہتا ہے اللہ تمہارے لیے آسانی اور نہیں چاہتا تمہارے لیے دشواری

اس میں آسانی کیا تھی؟
پہلا سبق اس سے جو ہمیں ملتا ہے وہ یہ ہے،
"اللہ رب العزت دوسرے مہینوں کے برعکس رمضان کے مہینے میں مسلمانوں کے لیے روزہ رکھنا آسان بنا دیں گا.
میں گارنٹی دیتا ہوں کہ آپ کسی اور دن روزہ رکھیں گے تو آپ کے لیے بہت مشکل ہوگا مگر رمضان میں آسان ہوگا.. سبحان اللہ!
دوسرا سبق:
اگر آپ کے پاس دو یا تین دن ہوں ٹریننگ کے لیے، اور دوسری طرف تیس دن ہوں. تو وہ دو یا تین دن کی ٹریننگ زیادہ بہتر ہوگی یا تیس دن کی؟
ظاہر ہے تیس دن کی. تیس دن بعد آپ زیادہ مضبوط ہونگے. اور پھر یہ ٹریننگ زیادہ وقت تک کارآمد ہوگی.
 اللہ عزوجل ہمیں تیس دن عطا کرتے ہیں جس میں شیطان نہیں ہوتا،جس میں قرآن زیادہ پڑھا جاتا ہے،تیس دن دل، جسم کو کنٹرول کرتا ہے،وہ ہمیں مکمل طور پر ٹرین کردیتا ہے. جب ٹریننگ مشکل ہوتی ہے، اس کے آخر میں آپ کو ایک سرٹیفیکیٹ سے نوازا جاتا ہے، جس کے ملنے پر آپ جشن مناتے ہیں.
جب ہم اپنی ٹریننگ مکمل کرتے ہیں تو "عید" مناتے ہیں.
اور یہ ٹریننگ ہمیں کیوں دی گئی ہے؟

تاکہ ہم اصل زندگی میں اس سے فائدہ اٹھا سکیں. کیونکہ پھر شیطان سے آپ کی جنگ کا آغاز ہوجاتا ہے.
پھر روزانہ آپ نے روزہ نہیں رکھنا ہوتا، مگر وہ کیا چیز ہے جو تب بھی آپ کے ساتھ ہونی چاہیے؟
"قرآن."
آپ کا شیطان کے خلاف سب سے مضبوط ہتھیار "قرآن" ہوگا.
اسی لیے جب ہم قرآن کی تلاوت کرتے ہیں تو تعوذ پڑھتے ہیں.
آپ رمضان کے بعد پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوجائیں گے کیونکہ آپ کے دل میں زیادہ قرآن ہوگا.
آپ کو قرآن حفظ کرنا ہوگا رمضان میں، اگر آپ اب تک سستی میں ہیں تو بس کردیں اب!
مجھے نہیں پرواہ چاہے آپ دو آیات کریں، دو صفحے کریں، بس اپنا مقصد بلند رکھنا!
اعلٰی مقصد رکھیں!
خود کو ایک جز حفظ کرنے کے لیے تیار کریں، یا 20 صفحوں کے لیے، پھر چاہے آپ اسے مکمل نہ کرپائیں، مگر اپنا مقصد اعلٰی رکھیں.

جب کوئی قرآن حفظ کرنے کی کوشش کرتا ہے، میں آپ کو بتارہا ہوں، کسی انسان کی زندگی کی وہ سب سے مخلص عبادت ہوگی.
کیونکہ آپ قرآن دکھاوے کے لیے حفظ نہیں کرتے، کیونکہ صرف اللہ تعالی آپ کے اس عمل سے واقف ہوگا.
اور آپ ایک آیت کو یاد کرنے میں جتنا وقت لگائیں گے اتنا اجر آپ کو ملتا جائے گا..وہ اس لیے کہ آپ بار بار اس کو دہرا رہے ہونگے.
قرآن کی برکات آپ کی زندگی میں داخل ہوتی جائیں گی.
اور یہ سب ہمیں رمضان میں ضرور کرنا چاہیے

جاری ہے۔۔۔۔۔

جو چیز رمضان کو خاص بناتی ہے وہ روزے نہیں ہیں، بلکہ " قرآن " ہے. اب آپ خود سے پوچھیں جب آپ روزہ رکھتے ہیں تو کیا قرآن پڑ...