یہ وطن تمھارا ہے




یہ وطـــن تمہارا ہے، تـم ہو پاسبــــاں اس کے
یہ چمن تمہارا ہے، تم ہو نغمہ خــواں اس کے



اس چمـن کے پھولوں پر رنگ و آب تم سے ہے
اس زمـــــیں کا ہر ذرہ آفــــتــــــاب تـم سے ہے
یہ فضـــا تمہـــاری ہے، بحر و بر تمہارے ہیں
کہکشـــــاں کے یہ جالے، رہ گزر تمہارے ہیں



اس زمـــیں کی مٹی میں خـون ہے شہیــدوں کا
ارضِ پــــاک مرکــــز ہے قوم کی امیـــــــدوں کا
نظــــم و ضبـــط کو اپنـــــا میرِ کارواں جــــــانو
وقـــت کے انــــدھیروں مـــیں اپنــــا آپ پہچانو



یہ زمـــــیں مقــــدس ہے مـاں کے پیار کی صورت
اس چمن میں تم سب ہو برگ و بار کی صورت
دیکھنــــا گنـــــوانا مت، دولــــتِ یقــــیں لوگو
یہ وطـــــن امـــــانت ہے اور تـــــم امــــیں لوگو



مــــــــیرِ کارواں ہم تھے، روحِ کارواں تــــــــم ہو
ہم تــــــو صرف عنـواں تھے، اصل داستاں تم ہو
نفــــرتوں کے دروازے خــــــود پہ بند ہی رکھنـــا
اس وطــــــن کے پـــرچم کو سربلنــــد ہی رکھنــا


یہ وطـــن تمہارا ہے، تـم ہو پاسبــــاں اس کے
یہ چمن تمہارا ہے، تم ہو نغمہ خــواں اس کے

تبصرے

  1. یہ وطن اللہ کا دیا تحفہ ہے یہ بات کبھی نہ بھولو
    اس چھوٹے سے مُلک میں اللہ سُبحانُہُ و تعالیٰ نے ہمیں برف پوش بلند پہاڑوں سے لے کر میدانوں تک اور سرسز و شاداب پھلوں پھولوں اور سزیوں سے لدے علاقوں سے لے کر صحرا تک چھوٹی ندیوں سے لے کر سمندر تک سب کچھ دیا ہے ہم نے اس کی حفاظت نہ کی تو اللہ کے سامنے کیا جواب دیں گے ؟

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. بے شک اللہ کا بہت بڑا انعام ہے یہ آزادی اور یہ ملک ۔۔۔ اللہ ہمیں اس آزادی کی قدر کرنے کی توفیق دے آمین!!

      حذف کریں
  2. آپ سب کو پاک کا یوم آذادی مبارک ہو

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

زیادہ دیکھی گئی تحاریر

حجاج کرام کے لیے الوداعی نصیحتیں - خطبہ جمعہ مسجد نبوی

ہجرتِ مصطفی کا منظوم واقعہ

الفاظ کی نئی دنیا (صراحہ)

زمرہ جات

رمضان غزلیں امید سوئے حرم سورہ البقرہ دعا سفرِ حج استقبال رمضان، ایمان، میرے الفاظ خطبہ مسجد نبوی میری شاعری پاکستان شاعری یاد حرم لبیک اللھم لبیک محبت خلاصہ قرآن سفرنامہ صراط مستقیم شکر اچھی بات، نعت رسول مقبول توبہ حج 2015 حج 2017 حمد باری تعالٰی خوشی #WhoIsMuhammad سورۃ الکہف ملی ترانے نمل استغفار توکل سفر مدینہ سورہ الرحمٰن پیغامِ حدیث، کچھ دل سے حکمت کی باتیں دوستی سورہ الکوثر سورہ الکھف علامہ اقبال علم 9نومبر آزادی باغبانی عید مبارک فارسی اشعار، قائد اعظم قرآن کہانی معلومات یوم دفاع آبِ حیات جنت خطبہ حجتہ الوداع خطبہ مسجد الحرام رومی، زیارات مکہ سورۃ الناس شکریہ قربانی محمد، محمد، سوشل میڈیا، نیا سال، 2017 پیغام اقبال یوم پاکستان 11-12-13 16December2014 APS اردو محاورہ جات بارش تقدیر جنت کے پتے حج 2016 حیا، ذرا مسکرائیے سورج گرہن 2015 سورہ العلق، سورہ المؤمنون سورۃ العصر سورۃ الفاتحہ، طنز و مزاح عاطف سعید عورت قرآن لیس منا ماں مسدس حالی مصحف موسیقی نمرہ احمد والد یوم خواتین، عورت
اور دکھائیں

سبسکرائب بذریعہ ای میل