تمہیں جاناں اجازت ہے، کوئی بھی راستہ چُن لو
ہمارے مُنتظر ٹھہرو یا ہم کو الوداع کہہ دو
تمہیں جاناں اجازت ہے
ہمارے پائوں میں تو وقت کی زنجیر لپٹی ہے
قبل اس کے کہ تھک جائو، ہمارے ساتھ چل کے تم
محبت کی تھکاوٹ تم کو ہم سے بد گماں کردے
قبل اس کے کہ ہر اک واپسی کی راہ کھو جائے
جو سوچا بھی نہیں ہم نے، وہی کل کو جو ہوجائے

ہمارا تم سے وعدہ ہے ، تمہاری یاد کو ہم تو
سدا دل کے دریچے میں یونہی آباد رکھیں گے
تمہیں ہم یاد رکھیں گے
تمہیں جاناں اجازت ہے
تم اپنے حوصلے میں جب تھکاوٹ سی کبھی پائو
کسی پیارے سے مُکھڑے کی حسیں آنکھوں میں کھو جائو
اجازت ہے تمہیں جاناں، اگر اُس پل جو تم چاہو
کوئی بھی فیصلہ کرلو

( نازیہ کنول نازی )

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں