فرینڈ لسٹ (مکالمہ از عمر الیاس)

Image result for friend list

فرینڈ لسٹ (مکالمہ)

میری فرینڈز لِسٹ میں ایک سو پچاس نام ہیں۔

فرینڈز کی لِسٹ نہیں ہوا کرتی۔ 

پر فیس بُک پر تو ہوتی ہے۔

جی۔ وہ فرینڈز بھی فیس بُک والے ہی ہوتے ہیں۔

ہاہاہا، یہ تو درست کہی۔

فرینڈز کی لِسٹ کو سوشل میڈیا نے متعارف کروایا۔  فرینڈز آف فرینڈز کی اصطلاح بھی یہیں سے آئی۔ ورنہ اس سے پہلے ہمیں  اندازہ ہی نہیں تھا کہ دوست کے ایسے دوست بھی ہو سکتے ہیں ، جو ہمارے دوست نہ ہوں۔

بالکل صحیح۔

آپس کی بات ہے۔ آپ کے دوست دراصل ہیں کِتنے؟

اگر دوست کی تعریف کے مطابق دیکھا جائے ، تو دو یا تین۔

دوست کی تعریف کیا ہے؟

یہی، کہ دوست وہ ہے جو مصیبت میں کام آئے۔

بالکل درست۔ اسی لئے میں کہہ رہا تھا ، فرینڈز کی لِسٹ نہیں ہوا کرتی۔


تبصرہ کرکے اپنی رائے کا اظہار کریں۔۔ شکریہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں