قمری مہینہ اور رمضان


روزے کی عبادت کو قمری مہینوں کے ذریعے مختلف موسموں میں رکھنے کی حکمت یہ ہے کی لوگ روزہ رکھ کر مختلف احوال سے گزریں۔ سخت سردی کی بھوک اور حرارت کی کمی، سخت گرمی کی پیاس اور طویل روزے، خزاں کی گلا سکھا دینے والی خشک ہوا اور بہار کا خوشگوار موسم انہیں یاد دلاتا رہے کہ زندگی میں اچھے برے حالات کی سرد و گرم اور بہار و خزاں تو آتے رہیں گے مگر بندہ مومن کو ان سے بے نیاز ہو کر ہر حال میں بندگی کی زندگی گزارنی ہے

اقتباس از چاند رات، قمری مہینہ اور رمضان
تحریر: ابو یحییٰ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں