انا ۔۔۔۔ محبت ۔۔!
(منقول)
انا بھٹکنے کے بہانے دیتی ہے اور محبت راہ پر لانے کے
انا تنہا کرواتی ہے اور پھر تنہا کر کے مارتی ہے! جبکہ محبت خلوت کو بھی جلوت بنانے کے ہنر سے آراستہ ہوتی ہے. اور تھامے رکھتی ہے
انا سزا دلواتی ہے ۔۔ محبت معاف کرتی ہے
انا چھینوا لیتی ہے ۔۔ محبت بخش دیتی ہے
انا کی عزت نفس نہیں ہوتی جبکہ محبت کی عزت نفس ہوتی ہے
انا ترس و ہمدردی گوارہ کرتی ہے! محبت انا تو پامال کرواتی ہے مگر یہ ترس اور ہمدردی کو بطور ہتھیار استمعال نہیں کرتی. یہ کسی فقیر کو بھی دلواۓ تو اس پر ترس جان کر نہیں بلکہ اسکا حق جان کر مان و محبت سے اسکا حق ادا کرواتی ہے
محبت عرش کا، عرش والے کا جذبہ و عطا ہے
انا عرش والے تک نہ پہنچ پانے کی راہ میں مزاحمت ہے
انا خوف میں رہتی ہے اور محبت یقین میں
انا ساۓ کے سراب میں پیچھے دوڑاتی ہے جبکہ محبت بذاتِ خود سایہ دیتی ہے
انا حصول کی ہوس میں رہتی ہے جبکہ محبت قناعت کے کیف میں رہتی ہے
انا کی نظر اسباب پر ہوتی ہے ۔۔ اور محبت کی مسبب الاسباب پر
انا خود غرض ہوتی ہے اور محبت خدا غرض
انا گھر توڑتی ہے اور محبت گھر جوڑتی ہے
انا بظاہر خوشنما ہوتی ہے درحقیقت کریہہ
محبت کی حقیقت پاکیزگی ہے
انا، مسلمان میں بھی ہو سکتی ہے
محبت، بظاہر عیسائی، ہندو، کافر میں بھی ہو سکتی ہے
انا منافق، مشرک، کافر ہوتی ہے
محبت مسلمان مومن، محبت اسلام ہوتی ہے
انا دکھاوا ہوتی ہے ۔۔ محبت حقیقت ہوتی ہے
محبت محبت کو بچاتی ہے اور انا، انا کو رسوا کرواتی ہے
انا بے صبر، جلد باز، ناشکری، بدگمان، اور کم ظرف ہوتی ہے
محبت با وفا، صابر، شکرگزار، اور نیک گمان ہوتی ہے
انا میں ایمان نہیں ہوتا .. محبت ایمان ہوتی ہے
انا زخم دیتی ہے ۔۔ محبت مرہم رکھتی ہے
انا فریب دیتی ہے ۔۔ محبت یقین بنتی ہے
انا چھوڑ دیتی ہے محبت ساتھ نبھاتی ہے
انا خبط ہوتی ہے ۔۔ محبت ضبط ہوتی ہے
انا خلاء ہوتی ۔۔ محبت ربط ہوتی ہے
انا عریاں کرتی ہے ۔۔ محبت ڈھانپ لیتی ہے
انا جبر ہوتی ہے ۔۔ محبت صبر ہوتی ہے
انا وحشت ہوتی ہے محبت حلاوت ہوتی ہے
انا ظالم ہوتی ہے ۔۔ محبت نور ہوتی ہے
انا اذیت دیتی ہے ۔۔ محبت سکون دیتی ہے۔۔!
انا ٹوہ میں رہتی ہے ۔۔ محبت کشف، محبت وجدان ہوتی ہے
انا احسان فراموش ۔۔ محبت احسان کا حق ادا کرتی ہے
انا حق چھیننے والی حق غصب کرنے والی ہے۔۔ محبت حق ادا کرنے والی
انا ظالم ۔۔ محبت رحمان ہوتی ہے
انا خائن ۔۔ محبت امین ہوتی ہے
انا باطل ۔۔ محبت حق ہوتی ہے
انا ''میں'' محبت ''تم'' ہے
انا محبت تک لے جانا والا وہ راستہ ہے کہ جو واقعی محبت ہی کی تلاش میں ہے وہ انا کی اذیت کو جان لے گا اور محبت کی پناہ میں خود کو سونپنے کے لیئے محبت کا در کھٹکھٹا اٹھے گا۔۔!
انا محبت تک لے جانے والی سیڑھی ہے
انا شیطان ہے ۔۔ اور محبت اللہ۔۔!
انا خار ہے تو محبت وہ پھول ہے جو اس تک صرف اسکو پہنچنے دیتا ہے جو اس خار خار راستے کی اذیت سے بے نیاز اپنی نگاہ و دل و روح و جان فقط پھول کو منسوب کردے!
االلہ پاک ہمیں اپنی خالص محبت عطا فرمایں اس میں اضافہ فرمایں، پل پل انا سے محفوظ اپنی محبت کی چادر میں اور محبت سے ڈھانپیں رکھیں اللہ ھمّ آمین !!
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں