آپ نے اپنے گرد و نواح میں ایک بات ہمیشہ نوٹ کی ہو گی کہ ہمارے معاشرے میں
اکثر لوگ یہ کہتے پائے جاتے ہیں کہ:فلاں ویسے تو ہمیں کبھی یاد نہیں کرتا
مگرجب کوئی ضرورت آن پڑے تو جھٹ سے کال کرتا ہے۔ پیارے بھائی: تجھے پتہ نہیں
ہے کہ انسان کو جب بھی کبھی تکلیف یا دکھ اور درد پڑے تو اسے فوراً اس شخص
کا خیال آتا ہے جو اس کے درد کا مداوا کر سکتا ہو؟بس تو پھر، اگر تجھے کسی
نے اپنی ضرورت میں یاد کیا ہے تو تجھے یہ جاننا چاہئے کہ وہ تجھے اپنی مرض
کی شفا، دکھ درد کا مداوا اور اپنی حاجت کو روا اور پورا کرنے والا سمجھتا
ہے۔ اب تجھے چاہیئے کہ تو اس امر کو اپنے حُسن ظن سے دیکھ، اپنے رب کا شکر
ادا کر کہ اس نے تجھے یہ عزت بخشی ہے کہ تو لوگوں کی ضرورتوں میں ان کے کام آ
سکتا ہے۔ پیارے بھائی، اللہ پاک کا احسان مان کہ اس نے تجھے یہ عزت، فضیلت
اور عظمت دی ہے
۔
الحمدلله الذي أكرمني بقضاء حوائج الناس۔
۔
الحمدلله الذي أكرمني بقضاء حوائج الناس۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں