ذندگی اک سفر



کیا آپ نے کبھی جہاز کا سفر کیا ہے؟ اگر نہیں کیا تُو کوئی بات نہیں ٹرین کا سفر تُو ضرور کیا ہوگا آپ نے۔۔۔

کیا آپ نے کبھی یہ غور کیا کہ سفر جہاز سے ہُو یا کہ ٹرین سے۔ ہر سفر تکلیف دہ ضرور ہوتا ہے اس سفر میں کئی پابندیاں آپ کی ذات پر لاگو کردی جاتی ہیں جنہیں آپ باہمی رضامندی سے قبول بھی کرلیتے ہیں۔

مثال کے طور پر آپ کو ایک خاص نشست تک محدود کردِیا جاتا ہے ۔ لیکن آپ بِلا چُوں چِراں مان جاتے ہیں

آپ کو اس سفر میں دورانِ سفر یہ آزادی نہیں ُہوتی کہ آپ اپنی مرضی سے دوران سفر چہل قدمی کرتے ہُوئے اندر باہر جاسکیں بلکہ جہاز کے سفر میں تُو آپ کو سیٹ بیلٹ سے باندھ دِیا جاتا ہے اور آپ اعتراض بھی نہیں کرتے۔

اِسی طرح ٹوائلٹ کا کوئی خاطر خواہ انتظام نہ ہونے کے باوجود بھی آپ کو کوئی شکایت نہیں ہوتی حالانکہ ٹرین کے مُقابلے میں ہوائی جہاز کا ٹُوائلٹ اسقدر تنگ ہُوتا ہے کہ خبر ہی نہیں ہو پاتی کہ کب شروع ہوا ۔ اور کب خَتم بھی ہو گیا۔

چاہے وہ ائيرپورٹ ہو۔ یا ریلوے اسٹیشن عموماً دھکم پیل کی وجہ سے آپ کو ایذا پُہنچتی ہے لیکن آپ خاموش رِہتے ہیں اور زیادہ واویلا نہیں مَچاتے ۔

کبھی سَخت سردی اور کبھی چلچلاتی دُھوپ کو مُناسب انتظام نہ ہُونے کی وجہ سے برداشت کرنا پڑتا ہے لیکن کبھی کوئی مُسافر اسکی بھی شکایت نہیں کرتا اور نہ ہی آپ نے آج تک کوئی ایک ایسی مِثال سُنی ہوگی کہ موسم کی سختی سے بچنے کیلئے کسی مُسافر نے کسی ریلوے اسٹیشن پر کوئی سائبان تعمیر کیا ہُو یا کوئی کمرہ بنایا ہُو۔

آخر کیوں لوگ اس طرح کی عمارت کسی ریلوے اسٹیشن پر اپنی آسانی کیلئے تعمیر نہیں کرتے؟

جواب بُہت آسان ہے۔۔۔۔

کیونکہ سب جانتے ہیں کہ یہ تکلیفیں عارضی ہیں۔۔۔۔

کس مُسافر کو پَڑی ہے کہ عارضی جگہ پر عمارتیں تعمیر کراتا پھرے ۔۔ کیونکہ سبھی جانتے ہیں ۔ کہ ہمیں کونسا ہمیشہ اس پلیٹ فارم پر رِہنا ہے۔

اور یہ بھی جانتے ہیں کہ یہ انتظار گاہ ہے نا کہ آرام گاہ۔۔۔۔

اِسی واسطے تکلیف چاہے ٹرین کے سفر میں درپیش ہُو یا جہاز کے سفر میں ہر ایک ہَنس کر اِن تکالیف کو برداشت کرلیتا ہے کہ وہ جانتا ہے یہ تکلیف عارضی ہے ، یہ ٹھکانہ بھی عارضی ہے اور آگے منزل ہے جس پر پُہنچ کر آرام ہی آرام ہے۔

ذرا ٹہریئے۔۔ یہاں رُک جایئے ۔ اور اتنا ضرور سوچیئے

کیا یہ دُنیا ریلوے اسٹیشن کی طرح نہیں؟

کیا یہ عارضی ٹھکانہ نہیں؟

کیا ہمیشہ ہمیں یہیں رِہنا ہے یا ہماری منزل کہیں اور ہے۔

کیا آپ نے کبھی پلٹ کر اپنی گُذشتہ زندگی کے سفر کے متعلق سوچا؟ کیا آپکو نہیں لگتا کہ جو زندگی آپ گُزار آئے ہیں ۔ وہ چاہے بیس برس ہو یا کہ ساٹھ برس کی کیوں نہ ہو ۔ کیا ایسا محسوس نہیں ہُوتا کہ جیسے ابھی دُنیا میں آئے چند ہی لمحے ہوئے تھے اور ہم زندگی کے کئی سنگ میل عبور کرآئے۔

کیا کل ہمارے بُزرگ بچے ، نوجوان ، اور جوان نہیں تھے۔۔۔

کیا آپکو ایسا محسوس نہیں ُہوتا کہ سال پلک جھپکتے ہُوئے گُزر رہے ہیں ابھی ایک عید جاتی نہیں
کہ دوسری عید سر پہ آکھڑی ہُوتی ہے

اور آخر ہم کِس کو دھوکا دے رہے ہیں؟ کہیں ہم خُود کو تُو یہ دھوکا نہیں دے رہے۔۔۔۔ سوچئیے گا ضرور

کہ کہیں یہ دُنیا کا سفر ايسا سفر تو نہیں جسے منزل سمجھ کر ہم اسی کو سب کچھ سمجھ بیٹھے ہیں اور اسکی زیبائیش میں اتنے مگن ہیں کہ اب تو گاڑی چھوٹ جانے کا خُوف بھی ہمارے دِل سے نِکل چُکا ہے؟

ماخوذ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں