20 مارچ کو ہونے والے سورج گرہن کا منظر

دم بخود کر دینے والا سورج گرہن      

آج کی بات ۔۔۔۔ 22 مارچ 2015



خوش نصیبی ایک متوازن زندگی کا نام ہے، نہ زندگی سے فرار ہو اور نہ بندگی سے فرار ہو۔۔

خوش نصیبی ایک متوازن زندگی کا نام ہے، نہ زندگی سے فرار ہو اور نہ بندگی سے فرار ہو۔۔

آج کی بات ۔۔۔۔ 18 مارچ 2015



اپنی سوچ کا اظہار کرنا آپ کا حق ہے مگر اپنی سوچ کو دوسروں پہ مسلط کرنا جہالت ...

اپنی سوچ کا اظہار کرنا آپ کا حق ہے مگر اپنی سوچ کو دوسروں پہ مسلط کرنا جہالت ...

صبر کا اجر


صابرین کا مصیبت کے وقت پہ بس 'انا للہ وانا الیہ راجعون' کہہ دینا کافی نہیں ہے، بلکہ دراصل یہ الفاظ ان دو عقائد کی طرف اشارہ کرتے ہیں جن پر جمے بغیر کوئی صبر نہیں کر سکتا۔ 'انا للہ' (بے شک ہم اللہ کے لئے ہیں) عقیدہ توحید ہے اور 'وانا الیہ راجعون' (بے شک ہم اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے) عقیدہ آخرت پر ایمان ہے کہ ہر دکھ اور مصیبت ایک دن ختم ہو جائے گی اور اگر کچھ ساتھ رہے گا تو صرف آپ کے صبر کا اجر

اقتباس از مصحف ۔۔۔ نمرہ احمد

صابرین کا مصیبت کے وقت پہ بس ' انا للہ وانا الیہ راجعون ' کہہ دینا کافی نہیں ہے، بلکہ دراصل یہ الفاظ ان دو عقائد کی طرف اشارہ کر...

آج کی بات ۔۔۔ 16 مارچ 2015


عافیت اس بات میں نہیں کہ ہم معلوم کریں کہ کشتی میں سوراح کون کر رہا ھے۔ ...!
عافیت اس بات میں ھے کہ کشتی کنارے لگے۔...!

عافیت اس بات میں نہیں کہ ہم معلوم کریں کہ کشتی میں سوراح کون کر رہا ھے۔ ...! عافیت اس بات میں ھے کہ کشتی کنارے لگے۔...!

یہی وہ آبگینے ہیں


یہی وہ آبگینے ہیں
شاعر:احسن عزیز شہید


ذرا دھیرے سے تم چلنا
 کہ یہ تو آبگینے ہیں
 یہی وہ آبگینے ہیں
کبھی ہو پیاس کی شدت تو یہ پانی پلاتے ہیں
کبھی سورج کی ہو حدت تو یہ سایہ بناتے ہیں
یہ ہیں آنگن کے تارے جو ہمیشہ جگمگاتے ہیں
مکاں کو گھر بناتے ہیں
انہی میں وہ قرینے ہیں
کہ یہ تو آبگینے ہیں
یہی وہ آبگینے ہیں
کہ جو گھر بھر کی زینت بھی
یہی آنکھوں کی ٹھنڈک 
یہی فرحت بھی، یہی راحت بھی
انہی سے رونق محفل
انہی سے حرمت محمل
بھری شاداب دنیا میں
یہی سرسبز اک حاصل
یہی جنت کے زینے ہیں
کہ ہیں یہ ماں
یہی بیٹی، یہی بہنا
یہی ہیں ہاتھ کا گہنا
محاذوں پر جو نکلو تو
 کبھی پیروں کی بیڑی بھی ___
بنیں پسلی سے ہیں یہ
 اس لیے تھوری ٹیڑھی بھی
مگر تم توڑ مت دینا
انہیں مستور ہی رکھنا
کہ عصمت کے نگینے ہیں
 کہ یہ تو آبگینے ہیں
کبھی سوچا بھی ہے تم نے
یہ کتنا دکھ اٹھاتی ہیں
 تمہاری زندگی کو کس طرح شاداں بناتی ہیں
تمہاری راہ کے کانٹے
یہ چن لیتی ہیں پلکوں سے
سفر آساں بناتی ہیں
سنور جایئں اگر
 اک نسل کا ایماں بناتی ہیں
پھر ان معصوم کلیوں کو
 یہی بصری
یہی سفیاں بناتی ہیں


یہی وہ آبگینے ہیں شاعر: احسن عزیز شہید ذرا دھیرے سے تم چلنا  کہ یہ تو آبگینے ہیں  یہی وہ آبگینے ہیں کبھی ہو پیاس کی شدت ت...

آج کی بات ۔۔۔۔ 09 مارچ 2015



کتنے نادان ہوتے ہیں نا ہم جو یہ خواہش کر بیٹھتے ہیں کہ سب ہم سے خوش رہیں ، بھلا سب کے سب کیسے خوش ہوسکتے ہیں آپ سے ، کسی نہ کسی کا گِلہ باقی رہ ہی جاتا ہے !!!

کتنے نادان ہوتے ہیں نا ہم جو یہ خواہش کر بیٹھتے ہیں کہ سب ہم سے خوش رہیں ، بھلا سب کے سب کیسے خوش ہوسکتے ہیں آپ سے ، کسی نہ کسی کا ...

ﺗﻢ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﺟﺐ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ




ﺗﻢ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﺟﺐ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ
مجھ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﻤﯽ ﺳﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ

ﺗﻢ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﺟﺐ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ مجھ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﻤﯽ ﺳﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ

رشتوں کی دنیا ۔۔۔۔ ذاتی کاوش

Related image

اس فانی دنیا میں ہم کو
کتنے ہی رشتے ملتے ہیں
سب سے پیارے خوں کے رشتے
جو رب نے ہم کو بخشے ہیں
جن سے ناتا ہے عمروں کا
وہ اپنی روح کے رشتے ہیں
کچھ رشتے ایسے ہوتے ہیں
جو دل کے رشتے ہوتے ہیں
احساس کے رشتے ہوتے ہیں
 کبھی بن جائیں وہ پل بھر میں
کبھی ان کو صدیاں لگ جائیں
کچھ انجانے سے لوگ ہمیں
ان راہوں میں مل جاتے ہیں
 بس جاتے ہیں وہ دھڑکن میں
دل میں پیہم ہو جاتے ہیں
پر اکثر یہ دل کے رشتے
شیشے سے نازک ہوتے ہیں
کبھی گرم ہوا جو چُھو جائے
خود سے ہی پگھلنے لگتے ہیں
اعتبار کو گر کوئی ٹھیس لگے
پل میں یہ بکھر بھی جاتے ہیں
پر ہو جائیں راہیں بھی جدا
دل سے نہ دور یہ جاتے ہیں
رشتوں کی عجب یہ دنیا ہے
رشتوں کی ریت نرالی ہے
لیکن ان سب رشتوں میں ہی
اک دنیا ہم نے پا لی ہے

سیما آفتاب

اس فانی دنیا میں ہم کو کتنے ہی رشتے ملتے ہیں سب سے پیارے خوں کے رشتے جو رب نے ہم کو بخشے ہیں جن سے ناتا ہے عمروں کا...

خواب و خیال

Image result for life ending

دُنیا ہے خواب، حاصلِ دُنیا خیال ہے
انسان خواب دیکھ رہا ہے خیال میں

عمرِ دو روزہ واقعی خواب و خیال تھی
کچھ خواب میں گُزر گئی، باقی خیال میں

دُنیا ہے خواب، حاصلِ دُنیا خیال ہے انسان خواب دیکھ رہا ہے خیال میں عمرِ دو روزہ واقعی خواب و خیال تھی کچھ خواب میں گُزر گئ...

وہ جو دھیان تھا کِسی دھیان میں،



کوئی خواب دشتِ فراق میں سرِشام چہرہ کشا ہُوا
مِری چشمِ تر میں رُکا نہیں کہ تھا رَتجگوں کا ڈسا ہُوا

مِرے دِل کو رکھتا ہے شادماں، مرے ہونٹ رکھتا ہے گُل فشاں
وہی ایک لفظ جو آپ نے مِرے کان میں ہے کہا ہُوا

ہے نِگاہ میں مِری آج تک وہ نِگاہ کوئی جُھکی ہُوئی
وہ جو دھیان تھا کِسی دھیان میں، وہیں آج بھی ہے لگا ہُوا

مِرے رَتجگوں کے فشار میں, مِری خواہشوں کے غبار میں
وُہی ایک وعدہ گلاب سا سرِ نخل جاں ہے کِھلا ہُوا

تری چشمِ خُوش کی پناہ میں کِسی خواب زار کی راہ میں
مِرے غم کا چاند ٹھہر گیا کہ تھا رات بھر کا تھکا ہُوا

ہے یہ مُختصر، رہِ عشق پر، نہیں آپ ہم، رہے ہم سَفر
تو لو کس لیے یہ مباحثہ، کہاں, کون, کیسے, جُدا ہُوا

کِسی دل کُشا سی پُکار سے اُسی ایک بادِ بہار سے
کہیں برگ برگ نمو مِلی، کہیں زخم زخم ہَرا ہُوا

ترے شہرِ عَدل سے آج کیا سبھی درد مند چلے گئے
نہیں کاغذی کوئی پیر ہن، نہیں ہاتھ کوئی اُٹھا ہُوا

کوئی خواب دشتِ فراق میں سرِشام چہرہ کشا ہُوا مِری چشمِ تر میں رُکا نہیں کہ تھا رَتجگوں کا ڈسا ہُوا مِرے دِل کو رکھتا ہے شادماں، مرے ...

محبت کے راز


محبت کے راز صرف نصیب والوں پر آشکار ہوا کرتے ہیں- جو محبتیں ظاہر کر دی جائیں وه غرض ہوتی ہیں, اور غرض کبھی کبھی پوری نہیں بھی ہوتی-
دل ميں رکھی گئی محبتیں آخر کار دعا بن جاتی ہیں , مگر يہ بات ہر کوئی سمجھ نہیں پاتا......!!!

محبت کے راز صرف نصیب والوں پر آشکار ہوا کرتے ہیں- جو محبتیں ظاہر کر دی جائیں وه غرض ہوتی ہیں, اور غرض کبھی کبھی پوری نہیں بھی ہوتی- دل م...

آج کی بات ۔۔۔ 03 مارچ 2015



انسان کو وقت کے ساتھ ساتھ بدلتے رہنا چاہیۓ اس لیے کہ پانی بھی ایک عرصے تک ایک جگہ کھڑا رہے تو ناقابل برداشت ہو جاتا ہے اور یہ بدلاؤ ہمیشہ مثبت ہونے چاہیئے..

انسان کو وقت کے ساتھ ساتھ بدلتے رہنا چاہیۓ اس لیے کہ پانی بھی ایک عرصے تک ایک جگہ کھڑا رہے تو ناقابل برداشت ہو جاتا ہے اور یہ بدلاؤ ہ...