استقبالِ رمضان-4


استقبالِ رمضان-4

بسم اللہ
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ

1- آج کی مسنون دعا
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِكَ وَتَحَوُّلِ عَافِيَتِكَ وَفُجَاءَةِ نِقْمَتِكَ وَجَمِيعِ سَخَطِكَ
اے اللہ
میں تیری پناہ میں آتا ہوں ،
تیری نعمت کے زوال ( چھن جانے سے) ،
تیری دی ہوئی عافیت کے ختم ہو جانے سے ، 
اچانك تیرے عذاب كا شكار ہوجانے
اور تیری ہر طرح کی ناراضگی سے ۔
صحیح مسلم

2- آج کا مسنون عمل
رات کوسونے سے پہلے اپنا بستر جھاڑ کر۔لیٹیں۔

3- کوئی بھی بیج لیں (چاہے وہ گھر مین رکھا لہسن ہو) ۔ اس کو مٹی میں  دبا دیں اور اس کو پانی دیںنبی صلی۔اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
کہ مسلمان کوئی درخت یا کھیتی لگائے اور اس میں سے انسان درندہ، پرندہ یا چوپایا کھائے تو وہ اس کے لئے صدقہ ہوجاتا ہے۔ (مسلم شریف:۵؍۲۸)

4- محاسبہ
اپنی زبان کی خصوصی حفاظت کریں:
اپنی زبان سے کوئی بھی لفظ نکالنے سے پہلے سوچیں۔
اللہ نے قرآن پاک میں فرمایا
(انسان) منہ سے کوئی لفظ نکال نہیں پاتا مگر کہ اس کے پاس نگہبان تیار ہے۔ سورہ ق -18

5- بونس
صبح اور شام 100 مرتبہ "الحمدللہ" پڑھیں اور اللہ کی راہ میں 100 گھوڑے دینے کا ثواب حاصل کریں

اچھی بات پھیلانا بھی صدقہ جاریہ ہے
دعاؤں میں یاد رکھئیے گا
جزاک اللہ

تبصرے میں اپنی رائے کا اظہار کریں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں