استقبالِ رمضان-15


استقبالِ رمضان-15

بسم اللہ
رَبِّ یَسِّرْ وَلآ تُعَسِّر وَ تَمِّمْ بِا الْخَیَّر
اے میرے رب آسانی فرما اور مشکل نہ فرما اور بھلائی کے ساتھ مکمل فرما۔ آمین! 

السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

1- آج کی مسنون دعا:
اللَّهُمَّ أَلْهِمْنِي رُشْدِي وَأَعِذْنِي مِنْ شَرِّ نَفْسِي
اے اللہ ! تو مجھے میری بھلائی کی باتیں سکھادے، اور میرے نفس کے شر سے مجھے بچالے۔ ( ترمذی)

2- آج کا مسنون عمل:
تین انگلیوں سے کھانا کھائیں اور ان کو چاٹیں:

حضرت کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تین انگلیوں سے ( یعنی انگوٹھے شہادت کی انگلی اور بیچ کی انگلی کے ساتھ ) کھانا کھایا کرتے اور ( کھانے سے فراغت کے بعد ) اپنا ہاتھ ( کسی رومال وغیرہ سے ) پونچھنے ( یا دھو نے ) سے پہلے چاٹ لیا کرتے تھے (مسلم )

3- 
اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھا سلوک کریں:
حضرت عائشہ (رض) کا بیان ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا کہ جبرائیل علیہ السلام پڑوسی کے لئے برابر ہمیں وصیت کرتے رہے یہاں تک کہ مجھے یہ خیال ہوا کہ اس کو وارث بنادیں گے۔صحیح بخاری

4- محاسبہ:
کیا آپ اپنے سے چھوٹوں کے ساتھ سختی سے پیش آتے ہیں؟
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: " جو چھوٹوں پہ شفقت نہیں کرتا وہ ہم میں سے نہیں۔" ( ابو داؤد شریف)

5- بونس:
آج قرآن کا ایک صفحہ تلاوت کریں:
اس کے عوض ایک نیکی ہے اور ایک نیکی کا ثواب دس گنا ہوتا ہے۔ میں نہیں کہتا الم ایک حرف ہے بلکہ الف ایک حرف، لام ایک حرف اور میم ایک حرف ہے۔‘‘ ( ترمذی)

تلاوت قرآن افضل ترین عبادات میں سے ہے۔ حضرت نعمان بن بشیر رضی اﷲ عنہما بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

’’میری امت کی سب سے افضل عبادت تلاوتِ قرآن ہے۔‘‘

اچھی بات پہنچانا بھی صدقہ جاریہ ہے
دعاؤں میں یاد رکھیں


جزاک اللہ

تبصرے میں اپنی رائے کا اظہار کریں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں