بلینک چیک

"بلینک چیک"

آپ کے بٹوے میں ایک 'خالی چیک' ہے ۔ جو کہ آپ کے نام دستخط شدہ ہے۔ آپ کو صرف اس میں اپنی مطلوبہ رقم بھرنی ہے

کوئی حد نہیں، 
کوئی شرط نہیں،
 کوئی جوابدہی نہیں

اللہ سبحان وتعالیٰ کا آپ سے وعدہ ہے : "تم مجھ سے دعا کرو میں تمہاری (دعا) قبول کروں گا۔" (40:60)۔

آپ کو صرف مانگنا ہے،
 صرف پکارنا ہے،
صرف اپنی مطلوبہ رقم لکھنی ہے

ہمیں دعا کرنے سے جو بات روکتی ہے وہ یہ کہ ہم جو مانگیں گے وہ ملے گا بھی یا نہیں۔ یہ یاد رکھیں کہ آپ دعا اپنے آپ سے نہیں مانگ رہے، وہ اللہ ہے جس سے آپ مانگ رہے ہیں اس کے لیے کچھ بھی "بہت زیادہ" نہیں، کچھ بھی نا ممکن نہیں۔

ایک بار حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو  کثرتِ دعا کے فوائد بتائے تو ان میں سے بعض نے عرض کیا: ’’تب تو ی ارسول اللہﷺ ہم بکثرت دعا مانگیں گے‘‘۔
حضورﷺ نے جواب دیا: ’’اللہ کا فضل تمھاری دعاؤں سے بہت زیادہ ہے‘‘،(ترمذی)

تو مانگیں، اور مانگیں، اور مانگیں۔۔۔  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں